JazzCash بزنس اکاؤنٹ خود کو کیش لیس کرنے کا ایک اآسان حل ہے۔ یہ آپ کے CNIC اور موبائل نمبرکے ساتھ منسلک ہوتاہے۔ JazzCash بزنس اکاؤنٹ کے ساتھ، آپ محفوظ طریقے سے ڈیجیٹل پیمنٹس حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے صارفین کو بہترین سروس پیش کر سکتے ہیں۔ آپ براہ راست اپنے کاروباری اکاؤنٹ میں فنڈز وصول کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت، کہیں بھی رقم کومنتقل کر سکتے ہیں۔
JazzCash بزنس ایپ آپ کاکاروباری ساتھی ہے اس کو خاص طور پر اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ چلتے پھیرتے آپ کا کاروباری اکاؤنٹ منظم ہو سکے اور آپ کے تمام کاروباری مسائل کا قابل اعتماد اور فوری حل فراہم کیا جا سکے۔
ہماری ہر ایپ صارف کی تمام خاص ضروریات کے عین مطابق بنائی گئی ہے
JazzCash بزنس ایپ سےآپ درج ذیل فائدے حاصل کر سکتے ہیں:
آپ کا موبائل نمبر جس کے ذریعے آپ نے اکاؤنٹ رجسٹر کیا ہے وہ ہی آپ کا بزنس اکاؤنٹ نمبر ہے۔
کوئی بھی شخص جو ایک درست CNIC رکھتا ہے اوراپنا کاروبار چلا رہاہے وہ JazzCash بزنس اکاؤنٹ ہولڈر بننے کا اہل ہے۔
آپ JazzCash بزنس ایپ کے ذریعے درج ذیل سروسز حاصل کر سکتے ہیں:
JazzCash بزنس ایپ > موبائل نمبر درج کریں > اپنے موبائل نمبر پر بھیجا گیا OTP درج کریں > اپنا CNIC اسکین کریں > اپنی تصویر اپ لوڈ کریں > اپنی شناخت کی تصدیق مکمل کریں > اپنی کاروباری معلومات پُر کریں > اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں۔ آپ کی درخواست اب جمع کر دی گئی ہے اور 48 گھنٹوں کے اندر اس پر کام کیا جائے گا۔
اپنا 4 ہندسوں والا MPIN بنانے کے لیے اپنے موبائل نمبر پر آپ کو بھیجا گیا عارضی MPIN درج کریں۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے اپنے فنگر پرنٹ لاگ ان کو بھی فعال کر سکتے ہیں۔
آپ JazzCash بزنس اکاؤنٹ کے لیے پلے اسٹور/ایپ اسٹور سے JazzCash موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے یا #800* ڈائل کرکے اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کر سکتے ہیں اگر آپ Jazz صارف ہیں تو قریبی JazzCash ایجنٹ کے پاس جاکر بھی اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرسکتے ہیں۔
JazzCash بزنس پر اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے، آپ کو صرف ایک رجسٹرڈ موبائل نمبر، اپنے CNIC کی تفصیلات اور کاروباری تفصیلات کی ضرورت ہوتی ہے۔
اکاؤنٹ کو زیادہ لمٹ تک اپ گریڈ کرنے اور 3 ماہ کے بعد اکاؤنٹ کو غیر فعال ہونے سے بچانےکے لیے آپ کی بائیو میٹرک تصدیق ہونا ضروری ہے۔
نہیں، آپ کو صرف اپنے موبائل کو رجسٹر کرنے کے لیے JazzCash بزنس ایپ میں اپنا رجسٹرڈ موبائل نمبر درج کرنا ہو گا۔
نہیں، آپ ایک CNIC پرصرف ایک ہی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
میرا اکاؤنٹ > پروفائل > اوپر دائیں طرف پروفائل فوٹو آئیکن > تصویر اپ ڈیٹ کریں۔
میرا اکاؤنٹ > پروفائل > اڈیٹ > محفوظ کریں
میرا اکاؤنٹ> سٹیٹمنٹس> اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ> اآغاز اور اختتام کی تاریخوں کا انتخاب کریں> سٹیٹمنٹ بنائیں> ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں
میرا اکاؤنٹ> سٹیٹمنٹس> ٹیکس سٹیٹمنٹ> آغاز اور اختتام کی تاریخوں کا انتخاب کریں> سٹیٹمنٹ تیار کریں> ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں
میرا اکاؤنٹ > ٹرانزیکشن ہسٹری
میرا اکاؤنٹ > میرے واؤچرز
میرا اکاؤنٹ > JazzCash بزنس ایپ کی درجہ بندی کریں
میرا اکاؤنٹ > ترجیحات نوٹیفکیشن کی آواز اور نوٹیفکیشن > فعال یا غیر فعال کریں۔
JazzCash بزنس ایپ > MPIN بھول گئے۔ اس عمل کے لیے اپنا شناختی کارڈ اور تاریخ پیدائش درج کریں، نیا MPIN سیٹ کرنے کے لیے وہ عارضی MPIN استعمال کریں جو آپ کو SMS کے ذریعے موصول ہوگا۔
میرا اکاؤنٹ > MPIN تبدیل کریں۔ آگے جانے کے لیے اپنا موجودہ MPIN درج کریں اور ایک نیا MPIN منتخب کریں۔
میرا اکاؤنٹ > فنگر پرنٹ، اپنی فنگر پرنٹ ID سیٹ اپ کرنے کے لیے اسکرین پر دکھائے گئے مراحل پر عمل کریں۔
میرا اکاؤنٹ > ڈیلنک ڈیوائس
اگر آپ اپنا موبائل ڈیوائس تبدیل کرتے ہیں تو آپ کا JazzCash بزنس اکاؤنٹ حذف یا ہٹایا نہیں جائے گا۔ آپ کو صرف نئے ڈیوائس پر اپنا اکاؤنٹ ایکٹیویٹ کرنا ہوگا۔
اگر آپ کا موبائل گم جاتا ہے، تو آپ اپنے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بلاک کرنے کے لیے 051-111-124-444 پر کال کر سکتے ہیں، آپ کا اکاؤنٹ آپ کے 4 ہندسوں کے MPIN کے ساتھ محفوظ رہے گا۔
QR کوڈ > QR بنائیں > رقم درج کریں > QR بنائیں > QR شیئر کریں۔
QR کوڈ > اسکین QR > کیمرے کے سامنے لائیں اور QR اسکین کریں۔
QR کوڈ > QR ٹرانزیکشنز دیکھیں۔ آپ TID یا Till ID درج کر کے مطلوبہ ٹرانزیکشن حاصل کر سکتے ہیں۔
QR ٹرانزیکشن ہسٹری سے مطلوبہ ٹرانزیکشن منتخب کریں اور شیئر کرنے کے لیے نیچے ریفنڈ آئیکن پر کلک کریں۔
اوپر دائیں کونے میں شیئر آئیکن پر کلک کر کے اپنی ایپ پر دکھائے گئے QR یا جو QR آپ نے بنایا ہے اسے شیئر کریں۔
جب بھی QR اپیمنٹ موصول ہوتی ہے تو نوٹیفائر کو بذریعہ SMS ایک نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے
QR کوڈ > نوٹیفائرز منظم کریں > رابطہ نمبر ڈھونڈیں > رابطہ نمبر کو لنک کریں یا موبائل نمبر اور نام شامل کریں > نوٹیفائر شامل کریں
QR کوڈ > نوٹیفائرز منظم کریں> مطلوبہ نوٹیفائر کے آگے اپ ڈیٹ کریں اور اوپر ٹریش کے بٹن پر کلک کریں۔
QR کوڈ کوڈ> نوٹیفائرز منظم کریں> مطلوبہ نوٹیفائر کے آگے اپ ڈیٹ کریںاور تبدیل شدہ نام اور موبائل نمبر لکھیں
آپ اس میں 5 نوٹیفائر تک شامل کر سکتے ہیں
ادائیگی کی درخواست کے ذریعےآپ اپنے صارفین کے لئے تفصیلی انوائسز بناتے ہیں اور انہیں بھیجتے ہیں جس کی تصدیق کے بعد صارفین آپ کو ادائیگی کر سکتے ہیں اس کے ذریعے آپ بل کا حساب لگا سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں میں ٹیکس، شپنگ اور ڈسکاؤنٹس وغیرہ شامل کر سکتے ہیں۔
ادائیگیاں حاصل کریں > بنائیں > انوائس کے ذریعے درخواست کریں > تفصیلات درج کریں: قیمت، مقدار، اشیاء کی تفصیل، فلیٹ یا فیصد ٹیکس یا ڈسکاؤنٹ کا انتخاب کریں > بلنگ کی تفصیلات شامل کریں: نمبر، نام اور ای میل > انوائس بنائیں > پی ڈی ایف حاصل کریں > انوائس ملاحظہ کریں > انوائس بھیجیں۔
آپ پروڈکٹ کی تفصیلات شامل کر سکتے ہیں: تفصیل، قیمت ،مقدار اور بلنگ کی تفصیلات: وصول کنندہ کا نام، موبائل نمبر اور ای میل اڈریس۔
ادائیگیوں کا حصول> موصول، مطلوبہ درخواستیں منتخب کریں> درخواست کی تصدیق کریں۔
Quick Pay سے آپ اپنے وصول کنندہ کو بھیجے جانے والی رقم اوراس کا نام شامل کرکے ادائیگی کی درخواستیں فوری طور پر بھیج سکتے ہیں۔
ادائیگیوں کا حصول > بنائیں > فوری ادائیگی > تفصیلات درج کریں: کیلکولیٹر کا استعمال کرتے ہوئے رقم، تفصیل، تصویر > وصول کنندہ کی تفصیلات شامل کریں > درخواست بھیجیں
آپ اپنی درخواست کے ساتھ تصویر یا دستاویز منسلک کر نے کے ساتھ ساتھ اس میں مزیدتفصیلات شامل کر سکتے ہیں
یہ اآپ پر منحصر ہے کہ آپ ای میل منتخب کرتے یا ایس ایم ایس ہیں وصول کنندگان کو ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے درخواست موصول ہوگی
شرائط و ضوابط کے لئے یہاں کلک کریں۔
جی ہاں! ادائیگیوں کا حصول> سیٹینگ > کاروباری لوگو > اپ ڈیٹ
جی ہاں! ادائیگیوں کا حصول> سیٹینگ > کاروباری پروفائل > ترمیم کریں۔
ادائیگیوں کا حصول > سیٹنگز > ٹیکس، ڈسکاؤنٹ اور شپنگ > ٹیکس > ٹیکس کی درخواست شامل کریں > فلیٹ یا فیصد ٹیکس منتخب کریں، ٹیکس ویلیو اور تفصیل شامل کریں
ادائیگیوں کا حصول> سیٹنگز > ٹیکس، ڈسکاؤنٹ اور شپنگ > ڈسکاؤنٹ > ڈسکاؤنٹ پری سیٹ شامل کریں > فلیٹ یا فیصد ڈسکاؤنٹ کا انتخاب کریں، ڈسکاؤنٹ ویلیو اور تفصیل شامل کریں > محفوظ کریں
ادائیگیوں کا حصول > سیٹنگز > ٹیکس، ڈسکاؤنٹ اور شپنگ > شپنگ > ایک شپنگ پری سیٹ شامل کریں > شپنگ چارجز اور تفصیل درج کریں > محفوظ کریں
آپ ہر ایک کے لیے 10 پری سیٹ تک محفوظ کر سکتے ہیں۔
ایک نیا پری سیٹ شامل کرنے پر آپ کے محفوظ کردہ پری سیٹس کو ایک فہرست کے طور پر دکھایا جائے گا اور ایک نئی درخواست تیار کرتے وقت آپ کے محفوظ کردہ پری سیٹس کو ڈراپ ڈاؤن مینو کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
فیصد آپ کی منتخب کردہ مصنوعات پرکچھ فیصد کا ڈسکاؤنٹ یا ٹیکس کا اطلاق کرتا ہے اور فلیٹ آپ کی منتخب کردہ مصنوعات پر ٹیکس یا ڈسکاؤنٹ کی ایک مقررہ رقم ہے۔
آئٹم کے حساب سے ٹیکس یا ڈسکاؤنٹ آپ کو انفرادی طور پر ہر ایک آئٹم پر ٹیکس اور ڈسکاؤنٹ تفویض کرنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ مکمل انوائس پر ڈسکاؤنٹ بلینکٹ وائز لاگو ہوگا۔
بلینکٹ وائز سیٹنگ کو ڈیفالٹ ٹیکس سیٹنگ کے طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔
ادائیگیوں کا حصول>سیٹنگز> ایڈوانس سیٹنگز> بلینکٹ وائز یا آئٹم وائز کا انتخاب کریں۔
ادائیگیوں کا حصول>سیٹنگز > انوائس نوٹس > نوٹس شامل کریں > نوٹس محفوظ کریں۔
ادائیگیوں کا حصول ، اپنی فہرست میں سے کوئی بھی درخواست منتخب کریں اور درخواست میں ترمیم کریں پر کلک کریں۔
جی ہاں! اپنی فہرست سے کوئی بھی درخواست منتخب کریں، ترمیم پر کلک کریں اور اپ ڈیٹ شدہ انوائس اپنے صارف کو بھیجیں۔
ہاں، انہیں اپ ڈیٹ کردہ درخواست کے بارے میں ایک SMS اور نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
"ادائیگی کے حصول پر جائیں"، اپنی فہرست سے کوئی بھی درخواست منتخب کریں اور 'کینسل ریکوسٹ' پر کلک کریں۔
ہاں، آپ سب سے اوپر یاد دہانی والے بٹن پر کلک کرکے درخواستوں کے لیے ایک یاد دہانی بھیج سکتے ہیں۔
آپ ای میل، موبائل نمبر یا درخواست کی تفصیل درج کرکے درخواست تلاش کرسکتے ہیں۔
تخلیق کردہ سیکشن کے لئے چار قسم کے فلٹرز بنائے گئے ہیں: مکمل، مسترد، موصول اور تاخیر۔
تخلیق کردہ سیکشن کے لئے چار قسم کے فلٹرز بنائے گئے ہیں: مکمل، مسترد، موصول اور تاخیر۔
آپ اپنی بنائی جانے والی تمام درخواستوں کے لیے بڑی تعداد میں یاد دہانیوں کو ڈیلیٹ اور بھیج سکتے ہیں۔ متعدد درخواستوں کو منتخب کرنے کے لیے بٹن کودیر تک دبائیں اور ڈیلیٹ کے آئیکن پر کلک کریں اور یاد دہانی بھیجنے کے لیے گھڑی کے آئیکن پر کلک کریں۔
آپ موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو مسترد کر سکتے ہیں اور بڑی تعداد میں ان میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔ مسترد کرنے یا توسیع کی درخواست کرنے کے لیے متعدد درخواستوں کو منتخب کرنے کے لیے اس بٹن کودیر تک دبائیں۔
تمام اہل مارچنٹ اپنے ایمرجنسی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے فوری قرض کے ساتھ ،قرض کی درخواست کر سکتے ہیں۔
جی ہاں، آپ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے یو ایس ایس ڈی کا استعمال کرتے ہوئے قرض کے لیے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
ہر مارچنٹ کے لیے قرض کی لمٹ کا تعین JazzCash اور Jazz SIM کے استعمال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ دونوں کو جتنا زیادہ استعمال کریں گےکریڈٹ لمٹ اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ قرض کی لمٹ 100 روپے سے 10,000 روپے تک کے لئے مختلف ہوتی ہے۔
اگر آپ قرض کی لمٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو آپ کو مزید فنانشل ٹرانزیکشنز کرنی ہوں گی اور Jazz SIM کے استعمال کو بڑھانا ہو گا۔
آپ USSD کے ساتھ JazzCash بزنس ایپ کا استعمال کرکے قرضوں کو منظم کرسکتے ہیں۔
آپ 4 ہفتوں کے اندر قرض کی ادائیگی کر سکتے ہیں بلکہ آپ مقررہ تاریخ سے پہلے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
نہیں، بیلون ادائیگی کے لیے کوئی علیحدہ چارجز نہیں ہیں۔ تاہم، آپ کو قرض کی رقم اور قابلِ اطلاق بقایا فیس سمیت مکمل ادائیگی کرنی ہوگی۔
آپ ایپ یا USSD چینل کا استعمال کر کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ USSD کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے #2*4*800* ڈائل کریں۔
جی ہاں، ایپ اور USSD کو باہمی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور دونوں ایک ساتھ اکٹھے کام کر سکتے ہیں۔ USSD سے قرض کی درخواست کرنے کے لیے #1*4*800* ڈائل کریں
منی ٹرانسفر > موبائل اکاؤنٹ میں ٹرانسفر، رابطہ نمبر تلاش کریں یا موبائل نمبر درج کریں، ٹرانسفرکرنےکے لیے رقم شامل کریں اور ٹرانسفر کی تفصیلات ملاحظہ کریں، فنگر پرنٹ یا MPIN کا استعمال کرتے ہوئے منی ٹرانسفر کی تصدیق کریں
منی ٹرانسفر > بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر، وصول کنندہ کا بینک تلاش کریں یا منتخب کریں، اکاؤنٹ نمبر اور رقم درج کریں، ٹرانسفرکا مقصد منتخب کریں، MPIN یا فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانسفر کی تصدیق کرنے سے پہلے تفصیلات ملاحظہ کریں۔
منی ٹرانسفر > CNIC میں ٹرانسفر، وصول کنندہ کا CNIC نمبر، رقم اور موبائل نمبر درج کریں، MPIN یا فنگر پرنٹ کا استعمال کرتے ہوئے ٹرانسفر کی تصدیق کرنے سے پہلے تفصیلات ملاحظہ کریں۔
آپ JazzCash بزنس اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے درج ذیل بل ادا کر سکتے ہیں:
بل کی ادائیگی > بل کی قسم (بجلی، گیس، پانی، انٹرنیٹ، ٹیلی فون) > سروس فراہم کنندہ (جیسے لیسکو، پی ٹی سی ایل، ایس این جی پی ایل وغیرہ)
مطلوبہ فیلڈز میں بل کا حوالہ نمبر درج کریں اور اپنے MPIN یا فنگر پرنٹ ID کا استعمال کرتے ہوئے بل کی تصدیق کرنے سے پہلے اس کی تفصیلات کا جائزہ ضرورلیں۔
JazzCash بزنس اکاؤنٹ کے ذریعے بلز کی ادائیگی کے فوائد درج ذیل ہیں:
بل کی ادائیگی > میرے محفوظ کردہ بل، آپ بل شارٹ کٹ کو ڈیلیٹ کرنے یا اس میں 'ترمیم' پر کلک کر سکتے ہیں۔
آپ کو اس منفرد ID کو جاننا ہوگا جس پر بل ادا کیا جائے گا۔ منفرد ID صارف نمبر، حوالہ ID یا اکاؤنٹ ID ہو سکتی ہے جو سروس فراہم کرنے والے کی جانب سے بل پر لکھی ہوتی ہے ۔
آپ درج ذیل وجوہات کی بنا پرJazzCash بزنس ایپ کے ذریعے اپنے یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے قاصر ہیں:
نہیں، کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں۔
موبائل لوڈ اور بنڈلز > پری پیڈ لوڈ۔ اپنا نیٹ ورک منتخب کریں، مطلوبہ موبائل نمبر درج کریں، لوڈ کی رقم درج کریں اور MPIN یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لوڈ کی تصدیق سے پہلے اس کی تفصیلات ملاحظہ کریں۔
موبائل لوڈ اور بنڈلز > پوسٹ پیڈ بل۔ اپنا نیٹ ورک منتخب کریں، مطلوبہ موبائل نمبر درج کریں، بل کی رقم درج کریں اور MPIN یا فنگر پرنٹ کے ذریعے بل کی تصدیق سے پہلے اس کی تفصیلات ملاحظہ کریں۔
موبائل لوڈ اور بنڈلز > موبائل بنڈلز۔ اپنا آپریٹر اور مطلوبہ بنڈل منتخب کریں > سبسکرائب کریں۔ مطلوبہ موبائل نمبر درج کریں ، MPIN یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لوڈ کی تصدیق سے پہلے بنڈل کی خریداری ملاحظہ کریں۔
انشورنس کی ادائیگی > ایک آپشن منتخب کریں > صارف کا حوالہ نمبر درج کریں > رقم درج کریں (اگر جزوی ادائیگی ہو) > تفصیلات ملاحظہ کریں > MPIN درج کر کے ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
ٹیکسز > ایک آپشن منتخب کریں > PSID نمبر درج کریں > تفصیلات ملاحظہ کریں > MPIN درج کر کے ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
ٹریفک چالان > ٹریفک پولیس منتخب کریں > چالان ID درج کریں > تفصیلات ملاحظہ کریں > MPIN درج کر کے ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
قرض کی واپس ادائیگی > ایک آپشن منتخب کریں > قرض نمبر/ اکاؤنٹ نمبر درج کریں > رقم درج کریں (اگر جزوی ادائیگی ہو) > تفصیلات ملاحظہ کریں > MPIN درج کرکے ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
آپ کامیاب ٹرانزیکشن کے بعد تصدیقی رسید سے واؤچر کوڈ کاپی کر سکتے ہیں۔ آپ کو SMSکے ذریعے واؤچر کوڈ بھی مل جائے گا۔ کوڈ کو آرگنائزیشن کی ایپ/ویب سائٹ پر درج کر کے اسے واپس حاصل کریں
جی ہاں، آپ اسے خود استعمال کر سکتے ہیں یا دوستوں اور خاندان والوں کو بھی بھیج سکتے ہیں۔
آپ اس کمپنی کے چیک آؤٹ پیج پر واؤچر استعمال کر سکتے ہیں۔
براہ کرم جو واؤچر اآپ حاصل کرنا چاہتے ہیں ایپ میں اپنی تجاویز دیں اور ہم اسے فہرست میں شامل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
براہ ِکرم 48 گھنٹوں میں دوبارہ چیک کریں۔
تصدیق شدہ آرڈر کے لیے رقم کی واپسی دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ کا آرڈر منسوخ ہو جاتا ہے، تو آپ کی رقم خود بخود آپ کے JazzCash اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔
جی ہاں، ہر آرگنائزیشن تصدیق کے ایک وسیع عمل سے گزرتی ہے۔
جب بھی کوئی JazzCash اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کی انوائیٹ قبول کرتا ہے تو آپ کو انعام ملتا ہے۔ زیادہ لوگوں کو انوائٹ کرنے سے آپ کے انعامات جیتنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
جی ہاں، یاد دہانیاں ہر 24 گھنٹے بعد آپ کے 'انوائیٹ کردہ' رابطوں کو بھیجی جا سکتی ہیں۔
آپ اپنے زیر التواء انوائٹس دیکھ سکتے ہیں اور ہر 24 گھنٹے بعد انہیں یاددہانی بھیج سکتے ہیں۔
آپ Nearby لوکیشنز استعمال کر تے ہوئےبائیو میٹرک ایجنٹس، کیش ایجنٹس اور اپنے قریب ترین کاروبار تلاش کر سکتے ہیں۔
آپ اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے اسکرین کو باہر کی طرف پنچنگ کرتے ہوئے اپنے سرچ ائیریا کو بڑھا سکتے ہیں۔
ٹریول سیکشن میں 'کریم' کو منتخب کریں، واؤچر کی رقم کا انتخاب کریں اوربذریعہ MPIN یا فنگر پرنٹ ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں۔
اپنی پسند کا واؤچر خریدنے کے بعد، اپنی رسید یا SMSسے واؤچر کوڈ کاپی کریں اور کریم ایپ میں واؤچر کوڈ دوبارہ ڈالیں> کریم کے لئے ادائیگی > جمع کریں > واؤچر دوبارہ حاصل کریں
جب آپ کو ٹرانسپورٹ کمپنی سے تصدیقی / ای ٹکٹ SMSاور ای میل موصول ہوتی ہےتو اس وقت آپ کے ٹکٹ کی تصدیق ہو جاتی ہے
ایپ میں میرے ٹکٹس سیکشن پر جائیں اور شرائط و ضوابط کے مطابق رقم کی واپسی کے لیے درخواست دیں۔
' More ' کے تحت ٹریول سیکشن میں موجود بس ٹکٹس پر جائیں اور اپنے سفر کا مطلوبہ راستہ اور تاریخ درج کرنے کے بعد دستیاب شدہ ٹکٹ دیکھیں ۔ اپنی سیٹ منتخب کریں اور اپنا ٹکٹ بک کرنے کے لیے اپنا MPIN درج کریں۔
درج ذیل طریقوں سے آپ اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا سکتے ہیں:
جی ہاں، اب آپ اپنا JazzCash ڈیبٹ کارڈ ایپ/ویب سائٹ کے ذریعے آرڈر کرکے اسے اپنے گھر بیٹھے یا قریبی موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیبٹ کارڈ آپ کے JazzCash اکاؤنٹ سے منسلک ہو جائے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی بینک کے ATM سے نقد رقم نکال سکتے ہیں یا پاکستان بھر میں موجود 50,000 سے زیادہ مارچنٹس سے خریداری کر سکتے ہیں۔
اپنا JazzCash ویزا ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے آپ برانچ کے نمائندے کو اپنا CNIC اور JazzCash بزنس اکاؤنٹ نمبر دیں گے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس سم پر آپ کا JazzCash بزنس اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہے وہ آپ کے پاس موجود ہے کیونکہ آپ کو تصدیق کے لیے MPIN درج کی ضرورت ہوگی۔
جی ہاں، لیکن آپ کو اپنا پچھلا کارڈ بلاک کروانا ہوگا۔
کارڈ بلاک کرنے کے لیے، Jazz صارف USSD سٹرنگ #3*4*6*800* ڈائل کر سکتا ہے۔ Jazz کے تمام صارفین JazzCash Business App استعمال کرکے یا اپنے (Jazz نمبر سے) ہیلپ لائن 4444 یا (ایریا کوڈ کے ساتھ) UAN: 111-124-444 پر کال کرکے بھی اپنا کارڈ بلاک کرواسکتے ہیں۔
آپ کے کارڈ کی آپ کے اکاؤنٹ سے منسلک ہوجانے کی تصدیق پر آپ کے موبائل اکاؤنٹ سے ہی کارڈ فیس کاٹ لی جائے گی۔ آپ کو فیس کیش میں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کارڈ کے فراہم کردہ پتے پر موصول کرنے کے لیے 15 کاروباری دن تک انتظار کریں۔ تاہم، اگر آپ اب بھی موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچ سے فوراً اپنا کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آن لائن کارڈ آرڈر بغیر کسی فیس کے منسوخ کر دیا جائے گا، اور برانچ میں کارڈ جاری ہونے پر دوبارہ مکمل کارڈ فیس وصول کی جائے گی۔
ایک بار آرڈر کامیابی سے مکمل ہوجانے کے بعد، آپ کے کارڈ کو فراہم کردہ پتے پر ڈیلیور کرنے میں 15 کاروباری دن درکار ہوں گے۔
جب آپ کا کارڈ بھیج دیا جائے گا توآپ کو ایک آرڈر ٹریکنگ آئی ڈی موصول ہوگی جس کے ذریعے آپ اپنے آرڈر کو ٹریک کر سکیں گے۔
جی ہاں، آپ کے آرڈر کے مسترد ہونے کے دو کاروباری دنوں کے اندر آپ کے کارڈ کی فیس آپ کے موبائل اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔
اس صورت میں، آپ کو (جاز نمبر سے) ہیلپ لائن 4444 یا (ایریا کوڈ کے ساتھ) UAN: 111-124-444 پر کال کرنا ہوگی۔ اگر آپ کارڈ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہیلپ لائن پر کال نہیں کرتے تو آپ کا کارڈ پہلی واپسی کی تاریخ سے لے کر 60 دنوں کے بعد ضائع کر دیا جائے گا اور فیس واپس نہیں کی جائے گی۔
آپ کو فوری طور پر ہیلپ لائن پر کال کرکے یا اپنے اکاؤنٹ کے مینو میں جا کر اپنا کارڈ بلاک کرنا ہوگا۔
آپ کو ہیلپ لائن پر کال کرنا ہوگی، تصدیق کے بعد آپ 'مینج کارڈ ' کے تحت اپنے کارڈ کا PIN تبدیل کر سکیں گے یا اپنی ایپ سے PIN تبدیل کر سکیں گے۔
فی الحال، JazzCash ڈیبٹ بزنس کارڈ صرف پاکستان میں خریداری کے لیے موزوں ہے۔
آپ کو فوری طور پر اپنے (جاز نمبر سے) ہیلپ لائن 4444 یا (ایریا کوڈ کے ساتھ) UAN: 111-124-444 پر کال کرنا ہوگی۔
میرا اکاؤنٹ > دوسرا ڈیبٹ کارڈ شامل کریں > ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات درج کریں > رقم > OTP
میرا اکاؤنٹ > میرے ڈیبٹ کارڈزکو منظم کریں > ترمیم کریں > ڈیلیٹ کریں۔
اپنے اکاؤنٹ کی لمٹس بڑھانے کے لیے آپ کو اپنا اکاؤنٹ اپ گریڈ کرنا پڑے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کو 'پروفیشنل' میں اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنے قریبی ایجنٹ کے پاس جا کر بائیو میٹرک تصدیق مکمل کریں اور اپنے اکاؤنٹ کو 'پروفیشنل' میں اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنے قریبی موبی لنک مائیکرو فنانس بینک پر جائیں تاکہ آپ کی اکاؤنٹ لمٹ بڑھائی جا سکے۔