JazzCash بینک ڈپازٹ سروس کے ذریعے اب آپ اپنے دوستوں، خاندان اور کاروباری پارٹنرز کو فوری طور پر ان کے بینک اکاؤنٹ میں انتہائی موثر، محفوظ اور آسان طریقے سے رقم بھیج سکتے ہیں۔
اب بینک ڈپازٹ سروس بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے صارفین کسی بھی 1 – Link سے منسلک بینک اکاؤنٹ میں فوری طور پر 50,000 روپے تک رقم بھیج سکتے ہیں
پروڈکٹ کی خصوصیات
- کوئی بھی JazzCash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر یا نادرا کےدرست شناختی کارڈ کا حامل شخص اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے
- 1 -Link نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی بینک میں ادائیگی کی جا سکتی ہے
- بغیر کسی رکاوٹ کے رقوم کی فوری منتقلی کا عمل
- کامیاب ٹرانزیکشنز پر بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کو ایک فوری SMS بھیجا جائے گا
- یہ سروس صرف Jazz صارفین تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دوسرے موبائل نیٹ ورکس کے صارفین بھی ہمارے ایجنٹس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کر سکتے ہیں