ڈیجیٹل ادائیگیاں

ٹکٹ کی ادائیگی

ہم Jazzcash پر اپنے صارفین کے لیے ادائیگی کے بہترین حل فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ لوگوں کی ضروریات کے لیے ادائیگی کے جدید حل پیش کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے، ٹکٹوں کی خریداری کا یہ ڈیجیٹل طریقہ صنعت کے لیے گیم چینجر ہے۔ ہمارا ٹکٹ کی ادائیگی کا حل آسانی اور حفاظت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منظم عمل کے ذریعے ٹکٹ خریدنے کے طریقے کو بدل دے گا۔

اب آپ گھر بیٹھے آرام سے اپنی پسندیدہ فلمز کی ٹکٹس خرید سکتے ہیں اپنی پسند یدہ بس کی ٹکٹس خرید سکتے ہیں

ہمارے موجودہ ٹکٹ کی خریداری کے شراکت داروں میں شامل ہیں:

  1. ڈائیوو ایکسپریس
  2. مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ (سینما گھر)
  3. Cinepax سینما گھر
  4. کوہستان بس سروس

JazzCash کے ذریعے اپنے ڈائیوو ٹکٹ کی ادائیگی کریں اور ٹرمینل پر قطاروں میں کھڑے ہونے کی خواری کے بغیر اپنی بکنگ کی تصدیق کریں۔ اب آپ بُک شدہ ڈائیوو ٹکٹس کے لیے JazzCash کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

  1. JazzCash ایجنٹ
  2. JazzCash موبائل اکاؤنٹ
  3. ڈائیوو ویب سائٹ

JazzCash ایجنٹ یا JazzCash موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے، بس ڈائیوہیلپ لائن (111-007-008) پر کال کرکے اپنے ڈائیو ٹکٹ بک کروائیں، بکنگ پر آپ کو ڈائیو کی جانب سے بھیجے گئے SMS میں بکنگ نمبر موصول ہوگا۔ اپنے موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے بس *786# ڈائل کریں یا اپنے قریبی JazzCash ایجنٹ وزٹ کریں۔ اپنا “بکنگ نمبر” درج کریں اور ادائیگی کی تصدیق کریں۔ جیسے ہی ادائیگی ہو جائے گی، دونوں کو JazzCash کی طرف سے ایک تصدیقی SMS بھیجا جائے گا۔ اب آپ کی سیٹیں کنفرم ہو گئی ہیں۔ روانگی سے صرف 5 منٹ پہلے ٹرمینل پر جائیں، ٹکٹ کاؤنٹر سے اپنے ٹکٹ حاصل کریں اور اپنے سفر سے لطف اندوز ہوں۔

ڈائیوو ویب سائٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے، ڈائیوو ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

  1. ڈائیوو بس سروس کی آفیشل ویب سائٹ http://www.daewoo.com.pk/پر جائیں
  2. آن لائن ٹکٹ منتخب کریں http://daewoo-online.dynalias.com/
  3. اپنا ڈائیوو ٹکٹ آن لائن بک کریں اور اپنی بکنگ کی تصدیق کریں
  4. تصدیق کرنے پر ٹکٹ خریدیں کا آپشن منتخب کریں
  5. ادائیگی کے طریقے کے طور پر JazzCash کا انتخاب کریں
  6. اپنا JazzCash موبائل اکاؤنٹ نمبر فراہم کریں
  7. اپنی موبائل اسکرین کو اَن لاک رکھیں اور ادائیگی کی تصدیق کے لیے 4 ہندسوں کا MPIN درج کریں
  8. آپ کا ٹکٹ پرنٹ کے لیے تیار ہے

اب آپ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سینما گھروں میں اپنی پسندیدہ فلموں کے ٹکٹ خریدیں

ان کے سینما گھروں میں شامل ہیں:

  • اسلام آباد میں سینٹورس سینیپلیکس (051-111-626-384پر کال کریں)
  • کراچی میں ایٹریئم سنیما (021-111-626-384پر کال کریں)

اب آپ کو اپنے بک کردہ ٹکٹ خریدنے کے لیے پہلے سے سنیما جانے کی ضرورت نہیں ۔ بس سنیما ہیلپ لائن پر کال کریں اور اپنی پسندیدہ فلم کے ٹکٹ بک کروائیں اور سنیما کے نمائندے کو یہ بتائیں کہ آپ Jazzcash کے ذریعے ادائیگی کریں گے۔

جیسے ہی آپ کے ٹکٹ بک ہو جائیں گے، آپ کو “MECINEMAS” کے ذریعے بھیجے گئے ایک SMS میں آپ کی بکنگ ID موصول ہو گی۔ اپنے موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لیے بس *786# ڈائل کریں یا اپنے قریبی Jazzcash ایجنٹ کو وزٹ کریں۔ اپنی بکنگ آئی ڈی درج کریں اور ادائیگی کی تصدیق کریں۔

جیسے ہی ادائیگی ہو جائے گی، Jazzcash اور سنیما دونوں کی طرف سے ایک تصدیقی SMS بھیجا جائے گا۔ اب آپ کی سیٹیں کنفرم ہو گئی ہیں۔

فلم سے صرف 5 منٹ پہلے سنیما جائیں، ٹکٹ کاؤنٹر سے اپنے ٹکٹ حاصل کریں اور اپنی فلم سے لطف اندوز ہوں۔

تو جلدی کریں اور ابھی اپنے دوستوں اور فیملی کے لیے ٹکٹ خریدیں!

اب JazzCash کا استعمال کرتے ہوئے آپ گھر بیٹھے آرام سے پاکستان ریلوے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ آپ کو صرف https://www.pakrail.gov.pk/SeatAvailability.aspx پر جانے کی ضرورت ہے، اپنی ٹرین کا انتخاب کریں اور JazzCash کے ذریعے ادائیگی کریں:

  1. JazzCash موبائل اکاؤنٹ
  2. ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز
  3. یا واؤچر نمبر استعمال کرتے ہوئے قریبی JazzCash ریٹیلر پر جا کہ

آپ ٹرین کی روانگی سے 12 گھنٹے پہلے کسی بھی ٹرین کے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور خریدے گئے ٹکٹ بھی روانگی سے 30 منٹ پہلے منسوخ/ریفنڈ کیے جا سکتے ہیں (ریلوے کی منسوخی کی پالیسی لاگو ہوگی)۔

ٹرین ٹکٹ بک کرنے کے لیے، درج ذیل مراحل کا استعمال کرتے ہوئے:

  1. پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ https://www.pakrail.gov.pk پر جائیں
  2. “گو فار ای ٹکٹ” پر کلک کریں
  3. اپنا نیا اکاؤنٹ رجسٹر کریں یا صرف لاگ ان کریں اگر آپ کے پاس پہلے سے اکاؤنٹ ہے
  4. درج ذیل میں سے منتخب کریں:
    1. تاریخ روانگی
    2. ٹرین (آپشنل)
    3. اسٹیشن سے
    4. اسٹیشن تک
    5. کوڈ درج کریں اورسرچ پر کلک کریں
  5. دکھائے گئے اختیارات میں سے، اپنی مناسب ٹرین کا انتخاب کریں
  6. اپنی نشست منتخب کریں
  7. اپنے ادائیگی کے طریقے کے طور پر JazzCash کو منتخب کریں