JazzCash تمام اہل صارفین کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے جنہوں نے کیمپین
آفر کے مطابق مطلوبہ ایکشن کیا ہے۔
ڈسکاؤنٹس کو گروپ ڈسکاؤنٹس ، پارٹیز، اسپیشل تقریبات یا کسی دوسرے آفرز کے
ساتھ ملایا نہیں جا سکتا۔
یہJazzCash QR کیمپین کی شرائط و ضوابط (‘‘شرائط و ضوابط’’) کیمپین میں حصہ
لینے والے تمام اہل صارفین پر لاگو ہوں گے، اور اہل صارف کا کیمپین میں
ایسی کسی بھی شرکت کے ذریعے ان شرائط و ضوابط سے رضا مندی ظاہر کرے گا۔
کیمپین کی مدت 1ستمبر سے 30ستمبر2022 تک ہے۔
ٹرانزیکشنز کی قسم کیمپین کے طریقہ کار پر منحصر ہوگی۔ کیش بیک کیمپین کے
طریقہ کار یہ ہونگے:
صارف کو اپنی پیمنٹ ٹرانزیکشن JazzCash QR کے ذریعے منتخب اسٹورز
پر کرنی ہوگی۔
صارف اپنے ادا کردہ بل کا صرف 20% کیش بیک حاصل کرے گا۔ کیمپین کی
مدت کے دوران کسٹمر زیادہ سے زیادہ 1000روپے تک کا کیش بیک حاصل کر
سکتاہے۔
فی مرچنٹ زیادہ سے زیادہ 1000روپے کیش بیک حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ کیش بیک حاصل کرنے کے بعد صارف کی کیشن
بیک کی حد ختم ہو جائے گی۔
اہل ٹرانزیکشن کرنے کے بعد کیش بیک تقریباً 24گھنٹے کے اندر صارف
کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیا جائے گا۔
اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن کی حدود لاگو ہوں گی۔
Jazz/MMBL کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کسی بھی وقت آفر/کیمپین کی کسی بھی
شرائط و ضوابط کو واپس لینے اور /یا تبدیل کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتاہے۔
کیمپین صرف پاکستان میں رہائش پذیر اہل صارفین کے لیے ہے۔
اہل صارفین کوئی بھی PINکوڈ، پاس کوڈ، پاس ورڈز وغیرہ کسی سے شیئر نہ کریں۔
زیادہ سے زیادہ 1000 کی حد کے ساتھ 20% کیش بیک کے لیے کم سے کم 100روپے
خرچ کرنا ہوں گے۔