JazzCash پاکستان بھر میں پھیلے 121,000 ایجنٹوں کے ذریعے موبائل اکاؤنٹ سروسز فراہم کررہاہے! آپ اپنا موبائل اکاؤنٹ رجسٹر کر سکتے ہیں، JazzCash ایجنٹس، Jazz Experience سنٹرز، Jazz پوائنٹس اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کی برانچزسے نقد رقم جمع کروا سکتے ہیں یا نکلوا سکتے ہیں۔
موبائل اکاؤنٹ کی رجسٹریشن:
آپ اپنے موبائل اکاؤنٹ کو قریبی JazzCash ایجنٹ سے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ موبائل اکاؤنٹ کی رجسٹریشن بالکل مفت ہے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کے پاس بائیو میٹرک تصدیق شدہ Jazz یا Warid سم ہے تو آپ #786* ڈائل کرکے اپنے موبائل اکاؤنٹ کو خود بھی رجسٹر کرسکتے ہیں۔ دیگر نیٹ ورک کے صارفین اپنے موبائل اکاؤنٹس کو قریبی Jazz پوائنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
کیش ڈپازٹ:
آپ کسی بھی JazzCash ایجنٹ، Jazz بزنس سینٹرز، Jazz فرنچائزز اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچز سے اپنے موبائل اکاؤنٹ میں بالکل مفت رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ اپنے موبائل اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کے لیے، صرف اپنا موبائل نمبر اور کُل رقم ایجنٹ کو فراہم کریں۔
رقم نکلوانا:
آپ پاکستان بھر میں موجودکسی بھی JazzCash ایجنٹ کے ذریعے اپنے موبائل اکاؤنٹ سے رقم نکال سکتے ہیں۔ رقم نکالنے کے لیے، اپنا موبائل نمبر ایجنٹ کو فراہم کریں، اپنے MPIN کے ساتھ رقم نکلوانے کی تصدیق کریں اور اپنی مطلوبہ رقم حاصل کریں۔ اگر آپ کے پاس JazzCash ATM کارڈ ہے تو آپ پاکستان بھرمیں کسی بھی ATM سے بھی اپنی رقم نکال سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات اور رقم نکلوانے پر چارجز کے لئے یہاں وزٹ کریں۔