JazzCash مختلف مائیکرو فنانس بینکوں اور اداروں کے صارفین کو مستقل بنیادوں پر قرض کی قسط ادا کرنے میں مدد فراہم کرنے کا ایک آسان اور سادہ حل ہے۔ ان آرگنائزیشنز کے صارفین JazzCash موبائل اکاؤنٹس کے ذریعے یا ملک گیر ہمارے پھیلتے ہوئے JazzCash ایجنٹس کے نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ماہانہ قسط ادا کر سکتے ہیں، جس میں ریٹیلرز، Jazz کاروباری مراکز، Jazz فرنچائز، اور Mobilink Microfinance Bank برانچز شامل ہیں۔
پروڈکٹ کی خصوصیات
- ملک بھر میں موجود ایجنٹ نیٹ ورک جس میں مستقل بنیادوں پر مزید اضافہ کیا جا رہا ہے
- آرگنائزیشن کی بنیاد پر قرض لینے والوں کے لیے رقم حاصل کرنے کا محفوظ، شفاف اور قابل اعتماد حل ہے
- کم قیمت اور قرض کی رقم واپس وصول کرنے کا موثر طریقہ کار فراہم کرتی ہے
- قرض لینے والے کو قرض کی ادائیگی کرنےکے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
- اپنے گھر کی قریب ترین لوکیشنز پر بینکنگ اوقات کے بعد بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے
- قرض لینے والے کو ایس ایم ایس پر مبنی تصدیق موصول ہو جائے گی
- آرگنائزیشن کی طرف سے رقم جمع ہونے پر مائیکرو فنانس بینکوں/ اداروں کو روزانہ کی جانے والی رپورٹنگ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ قرض لینے والے کے اکاؤنٹس کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے