JazzCash Online Banking

JazzCash عام سوالات

JAZZCASH اکاؤنٹ

JazzCash اکاؤنٹ ایک برانچ لیس بینک اکاؤنٹ ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی برانچ لیس بینکنگ کے ضوابط کے تحت لائسنس یافتہ ہے۔ یہ اکاؤنٹ آپ کے CNIC اور موبائل نمبر سے منسلک ہوتا ہے۔ JazzCash اکاؤنٹ کے ساتھ، آپ کہیں بھی، کسی بھی وقت مکمل آزادی سے اپنی فنانشنل سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔

کوئی بھی صارف بے شک پوسٹ پیڈ ہو یا پری پیڈ اپنے درست نادرا CNIC کے ساتھ JazzCash اکاؤنٹ کے لیے سائن اپ کر سکتا ہے۔

آپ درج ذیل ذرائع سے JazzCash اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں:

  • Play Store یا Apple Store سے JazzCash موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور چند آسان مراحل میں اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کریں۔ یا
  • اگر آپ Jazz صارف ہیں، تو آپ #786* ڈائل کرکے اکاؤنٹ رجسٹر کر سکتے ہیں۔ یا
  • کسی بھی قریبی JazzCash ایجنٹ کے پاس جائیں اور ایجنٹ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروائیں

رجسٹریشن مکمل ہونےکے بعد، آپ JazzCash موبائل ایپ کے ذریعے JazzCash اکاؤنٹ کے مینو تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا صارف #786* ڈائل کر کے اپنا مطلوبہ 4 ہندسوں کا MPIN درج کر سکتا ہے۔ 4 ہندسوں والے MPIN کے ساتھ JazzCash اکاؤنٹ سے کی گئی آپ کی تمام ٹرانزیکشنز محفوظ رہتی ہیں۔ اگر آپ کبھی اپنا MPIN بھول جاتے ہیں، تو براہ کرم اپنا MPIN دوبارہ حاصل کے لیے 4444 پر کال کریں۔

آپ کے JazzCash اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے پر کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوتا ۔

ٹرانزیکشن فوری طور پر کی جائے گی۔

آپ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر آپشن کے ذریعے رقوم منتقل کر سکتے ہیں۔ بینک کے آن لائن بینکنگ پورٹل پر جائیں، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کو منتخب کریں، اپنا رجسٹرڈ JazzCash موبائل نمبر اپنے اکاؤنٹ نمبر کے طور پر درج کریں اور مطلوبہ رقم درج کریں جو آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

جی ہاں، آپ اپنے JazzCash اکاؤنٹ سے کسی بھی بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر سکتے ہیں:

  • اپنی JazzCash ایپ کھولیں ، "سینڈ منی" کو منتخب کریں،پھر "بینک" کاانتخاب کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ بینک کا نام منتخب کریں۔ یا پھر
  • *786*1*3#ڈائل کر کےاپنا مطلوبہ بینک کا انتخاب کریں۔

JazzCash اکاؤنٹ سیکیورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ ترین ہے۔ ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضوابط پر عمل پیرا ہیں۔ ہر JazzCash اکاؤنٹ میں 4 ہندسوں کا پوشیدہ MPIN کوڈ ہوتا ہے جو ہر ٹرانزیکشن کے لیے درکار ہوتا ہے۔

JazzCash اکاؤنٹ سے ہونے والی تمام ٹرانزیکشنز سیکورٹی مقاصد کے عین مطابق ہیں۔ MPIN کے بغیر کوئی ٹرانزیکشن نہیں کی جا سکتی جوکہ صرف آپ کے موبائل نمبر سے درج ہوگا۔ لہذا، براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے ایک محفوظ MPIN بنایاہے اور اسے کبھی بھی کسی کو نہ بتائیں۔

اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کا MPIN بھول جاتے ہیں، تو بس 'Forgot MPIN' پر کلک کریں اورتصدیق کے لئے اپنا CNIC اور تاریخ پیدائش درج کریں۔ آپ کو SMS کے ذریعے 4 ہندسوں کا عارضی MPIN ملے گا، اسے اپنا نیا 4 ہندسوں والا MPIN بنانے کے لیے استعمال کریں۔ اپنا MPIN دوبارہ بنانے کے لیے آپ ہمیں 444-124-111-051 پر بھی کال کر سکتے ہیں اگر آپ اپنا MPIN بھول جاتے ہیں، تو آپ اسے درج ذیل طریقوں سے دوبارہ بنا سکتے ہیں:

  • JazzCash ایپ کھولیں، "Forgot MPIN" پر کلک کریں۔ اپنا CNIC نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد، آپ کو SMS کے ذریعے 4ہندسوں کا عارضی MPIN موصول ہوگا، جسے آپ اپنا نیا 4 ہندسوں کا MPIN بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یا
  • *786*6*1*2# ڈائل کریں اور اپنا MPIN دوبارہ بنائیں۔ یا
  • اپنے MPIN کو دوبارہ بنانے کے لیے (اگر آپ Jazz کے صارف ہیں) تو ہماری ہیلپ لائن 4444 یا پھرہمارے UAN نمبر 444-124-111 پر(ایریا کوڈ کے ساتھ) کال کریں۔

اگر آپ کا موبائل گم ہو جاتا ہے ، تو آپ کا JazzCash اکاؤنٹ آپ کے 4 ہندسوں کے MPIN کی مدد سے محفوظ رہے گا۔ اگر آپ اپنا موبائل چوری ہونے کے بعد اپنا اکاؤنٹ بلاک کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، تو آپ 444-124-111-051 پر کال کر سکتے ہیں۔ براہ کرم یہ یاد رکھیں کہ JazzCash کبھی بھی آپ سے فون، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آپ کا MPIN یا OTP جیسی ذاتی معلومات نہیں مانگے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے ان معلومات کوکبھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

JazzCash اکاؤنٹ کے ذریعے درج ذیل سروسز فراہم کی جا رہی ہیں:

  • رقم کی منتقلی
  • رقم جمع کروانا/ نکالنا
  • بل کی ادائیگی/ موبائل لوڈ
  • یوٹیلٹی بل کی ادائیگی
  • آن لائن ادائیگی/ ٹکٹ کی ادائیگی/ تعلیمی فیس کی ادائیگی/ انٹرنیٹ بل کی ادائیگی/ سرکاری چالان کی ادائیگی/ قرض کی ادائیگی
  • فری لانس ادائیگی
  • بین الاقوامی ترسیلات زر

نہیں، رجسٹریشن کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کے پاس ایک درست CNIC ہونا ضروری ہے۔

نہیں، ایک CNIC پر صرف ایک JazzCash اکاؤنٹ ہی کھولا جا سکتا ہے۔

جی ہاں، آپ کے JazzCash اکاؤنٹ کے لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانزیکشن لمٹس لاگو ہوتی ہیں۔ آپ درج ذیل میں سے کسی بھی طریقہ کارکے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن لمٹس کو چیک کر سکتے ہیں:

  • JazzCash ایپ کے “My Account” سیکشن میں جا کے یا
  • *786*6*9# کوڈ ڈائل کرکے یا
  • (اگر آپ Jazz کے صارف ہیں) تو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ہماری ہیلپ لائن 4444 یا پھرہمارے UAN نمبر 444-124-111 پر(ایریا کوڈ کے ساتھ) کال کریں۔

جی ہاں، آپ اپنے JazzCash اکاؤنٹ سے کسی بھی رقم کایوٹیلیٹی بل ادا کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، آپ اپنے JazzCash اکاؤنٹ میں جب تک چاہیں رقم رکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں، آپ اپنے JazzCash اکاؤنٹ سے دوسرے لوگوں کے بل ادا کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، آپ اپنے JazzCash اکاؤنٹ سے دوسرے لوگوں کے پوسٹ پیڈ بل ادا کر سکتے ہیں۔

جی ہاں، آپ اپنے JazzCash اکاؤنٹ سے دوسرے لوگوں کے لیے پری پیڈ لوڈ خرید سکتے ہیں۔

ہدایات کے لیے ہیلپ لائن (4444) پر کال کریں۔

نہیں، اس کی ہر گزاجازت نہیں ہے۔ آپ کو اپنا اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے درخواست کرنی ہوگی۔

اپنے Jazz نمبر کو پورٹ آؤٹ کرنے کے لیے آپ کو اپنا JazzCash اکاؤنٹ بند کرنا ہوگا۔

جی ہاں، آپ Jazz میں پورٹ ان نمبر پراپنا JazzCash اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنا JazzCash اکاؤنٹ مسلسل 12 مہینوں تک استعمال نہیں کرتے ، تو آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے، براہ کرم 4444 پر کال کریں جہاں اکاؤنٹ کے صارر کے طور پر آپ کی تصدیق کی جائے گی اور آپ کا اکاؤنٹ فوری طور پر بحال ہو جائے گا۔

نہیں، JazzCash اکاؤنٹ استعمال کرنے پرکوئی سالانہ فیس لاگونہیں ہوتی۔

جی ہاں، ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کو ایک تصدیقی SMS موصول ہوگا۔ یہ SMS مکمل طور پر محفوظ ہے، یہ سسٹم کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ہر ٹرانزیکشن کو چیک اور ریکارڈ کرتا ہے۔

ریورسل کی درخواست صرف اس صورت میں کی جا سکتی ہے جب فنڈز CNIC میں منتقل کر دیے گئے ہوں اور وصول کنندہ کو ابھی تک ٹرانزیکشن موصول نہ ہوئی ہو۔ براہ کرم 4444 ہیلپ لائن پر کال کریں اور ٹرانزیکشن کے SMS میں فراہم کردہ ٹرانزیکشن ID (TID) فراہم کریں اورریورسل کی درخواست کریں۔ تصدیق ہو جانےکے بعد 4 گھنٹوں کے اندر ریورسل پر کارروائی کی جائے گی۔

آپ اپنا JazzCash ویزا ڈیبٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں موجود موبی لنک مائیکرو فنانس بینک (MMBL) کی برانچ پر جا سکتے ہیں۔

  • اسلام آباد موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچ، 3-A/2, کاغان روڈ، F-8 مرکز اسلام آباد
  • لاہور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچ، پلاٹ نمبر 37-A ، خیابان اقبال بلاک XX (کمرشل) فیز III، DHA، لاہور
  • ملتان موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچ، پلاٹ نمبر3626-AB ، عظمت واسطی روڈ، چوک صادو حسام، ملتان
  • کراچی موبی لنک مائیکرو فنانس بینک برانچ، پلاٹ # 40 ڈی، 24 کمرشل اسٹریٹ، فیز II ایکسٹ، ڈی ایچ اے، کراچی

آپ کا JazzCash اکاؤنٹ MPIN اور ATM پن الگ الگ ہیں۔ ATM سے رقم نکلوانے کی کوشش کے لیے اپنے JazzCash اکاؤنٹ کا MPIN استعمال نہ کریں۔ اے ٹی ایم کارڈ خریدنے کے بعد، آپ کو اپنے JazzCash مینو سے 'My Account' کے تحت اپنا JazzCash ATMپن بنانا ہوگا۔

آپ کو ہیلپ لائن پر کال کرنا ہو گی، تصدیق کے بعد آپ اپنے کارڈ کا پن تبدیل کر سکیں گے۔

نہیں، آپ کے JazzCash ATM کارڈ کے استعمال پر کوئی ماہانہ یا سالانہ چارجز نہیں ہیں۔جبکہ PayPak ڈیبٹ کارڈ کی سالانہ فیس 299 روپے ہے۔

جاز کیش ایجنٹ کے ذریعے منی ٹرانسفر:

رقم بھیجنے والے یا وصول کرنے والے کو اس سروس کے لیے رجسٹر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجیحی طور پر صارفین کو اپنا موبائل نمبر فراہم کرنا چاہیے، انہیں ایس ایم ایس کی اطلاع موصول ہوگی جس میں ٹرانزیکشن آئی ڈی (TID) ہوگی جسے ٹرانزیکشن وصول کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کسی بھی دوسرے شخص کو رقم بھیجنے کے لئےکوئی بھی شخص رقم کی ٹرانزیکشن کرسکتا ہے ۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ رقم بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس ایک اصل اور درست نادرا CNIC کے ساتھ ساتھ اس کی فوٹو کاپیاں بھی موجود ہونی چاہئیں۔

منی ٹرانسفر کرنے کی درخواستیں ایسے CNIC جن کی معیاد ختم ہو چکی ہو یا گمشدہ CNIC پر رقم بھیجنےاور وصول کرنے کے لیے قابل قبول نہیں ہوںگی۔ صرف اصلی اور درست شناختی کارڈ ہی قبول کیا جائے گا۔

آپ درج ذیل طریقوں سے رقم بھیج یا وصول کر سکتے ہیں:

  • JazzCash ایپ کے ذریعے یا
  • # 786 * ڈائل کریں یا
  • قریبی ریٹیلر وزٹ کریں

منی ٹرانسفر بھیجنا یا وصول کرنا فوری طور پر کیا جاتا ہے۔

رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے وقت بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوںکو ایس ایم ایس نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

وصول کرنے والے صارف کو 180 دنوں کے اندراس ٹرانزیکشن وصول کرنا ہوگا۔ ضوابط کے مطابق، 180 دنوں سے زائد عرصے تک ٹرانزیکشن وصول نہ کرنے کی صورت میں تمام ٹرانزیکشنز کو بلاک کر دیا جائے گا ۔

ٹرانزیکشن ID رقم بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوںکو بھیجے گئے SMS نوٹیفکیشن میں ہوتا ہے۔ مزید برآں، اگر صارف اپنا ٹرانزیکشن ID بھول گیا ہے، تو وہ ہماری ہیلپ لائن 444-124-111-021. پر کال کر کے اسے دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔

صارف کویہ یقینی بنانا چاہیے کہ منی ٹرانسفر کی رسید پر درج فون نمبر درست ہیں۔ اس کے بعد اسے ہیلپ لائن پر کال کرنا ہو گی جہاں تصدیق کے بعد کال سینٹر ایجنٹ ٹرانزیکشن کا سٹیٹس بتا دے گا۔

جی ہاں، ٹرانزیکشن لمٹ آپ کے JazzCash اکاؤنٹ کے لیول کے مطابق لاگو ہوتی ہیں۔ آپ درج ذیل میں سے کسی بھی طریقہ کار س اپنے اکاؤنٹ کی لمٹ چیک کر سکتے ہیں:

  • JazzCash ایپ کے “My Account” سیکشن میں یا
  • مندرجہ ذیل ڈائل کوڈ ڈائل کریں: *786*6*9# یا
  • (اگر آپ Jazz کے صارف ہیں) تو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے ہماری ہیلپ لائن 4444 یا پھرہمارے UAN نمبر 444-124-111 پر(ایریا کوڈ کے ساتھ) کال کریں

قریب ترین JazzCash ایجنٹ کو تلاش کرنے کے لیے:

  • JazzCash ایپ کھولیں، اور "Agent Locator" پر کلک کریں یا
  • "B" لکھ کر 2179 پر ایس ایم ایس کریں یا
  • اپنے Jazz نمبر سے 4444 پر کال کریں یا کسی دوسرے نیٹ ورک سے (ایریا کوڈ کے ساتھ) 444-124-111 ڈائل کریں

JazzCash ایجنٹ کے ذریعے بلز کی ادائیگی :

JazzCash بل ادائیگی سروس کے ذریعے اب آپ اپنے بلز کی ادائیگی آسانی سے کر سکتے ہیں۔ اپنے بل اور مطلوبہ رقم کے ہمراہ ہمارے کسی بھی ریٹیلر کے پاس جائیں۔ ریٹیلر/دکاندارسے کہیں کہ وہ JazzCash بل ادائیگی سروس کے ذریعے آپ کابل ادا کردے۔ اگر آپ کوئی موبائل سروس استعمال کرتے ہیں، تو ریٹیلر کو تصدیقی SMS موصول کرنے کے لیے اپنا موبائل نمبر دیں۔ ادائیگی مکمل ہونے پر، مہر شدہ بل حاصل کریں، جس میں ٹرانزیکشن آئی ڈی اور ایجنٹ کا آئی ڈی موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس موبائل فون ہے تو موصول ہونے والے تصدیقی SMS دیکھنا نہ بھولیں اور اگر آپ کے پاس موبائل فون نہیں ہے تو ایجنٹ کے موبائل فون پر ہی تصدیقی SMS ضرور چیک کریں۔

جی ہاں. کوئی بھی شخص مذکورہ طریقہ کار پر عمل درآمد کرکے اپنے یوٹیلیٹی بلز ادا کرسکتا ہے۔

کوئی بھی Jazzیا non-Jazzسبسکرائبر یا نان موبائل صارف ہفتے کے کسی بھی دن کسی بھی وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کے روایتی ٹائم شیڈول کی پابندی کئےبغیر JazzCash ریٹیلر سے اپنے یوٹیلیٹی بل ادا کر سکتا ہے۔

درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں کہ آپ JazzCash کے ذریعے اپنے یوٹیلٹی بلز ادا کرنے سے قاصر ہیں:

  1. بل پہلے ہی ادا ہو چکا ہو
  2. آپ ایک غلط ان پٹ یعنی صارف نمبر/حوالہ نمبر/اکاؤنٹ نمبر وغیرہ درج کر رہے ہوں
  3. آپ کے JazzCash اکاؤنٹ میں فنڈز ناکافی ہوں
  4. سرور پر کوئی تکنیکی مسئلہ ہو۔ اس صورت میں، براہ کرم تھوڑی دیر بعد دوبارہ کوشش کریں

یا (جاز نمبر سے) ہیلپ لائن 4444 پر کال کریں یا UAN: 111-124-444 (ایریا کوڈ کے ساتھ) ڈائل کریں

بجلی:
  • K-Electric (کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • HESCO (حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • IESCO (اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • MEPCO (ملتان الیکٹرک پاور کمپنی)
  • FESCO (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • LESCO (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • GEPCO (گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • PESCO (پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • QESCO (کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی)
  • SEPCO (سکھر الیکٹرک پاور کمپنی)
  • نظام انرجی
ٹیلی فون
  • پی ٹی سی ایل لینڈ لائن (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ)
  • پی ٹی سی ایل VFone پری پیڈ
گیس
  • SSGC (سوئی سدرن گیس کمپنی
  • SNGPL (سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ)
پانی
  • KWSB (کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ)
  • LWASA (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) لاہور
  • FWASA (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) فیصل آباد
  • RWASA (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) راولپنڈی
  • MWASA (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) ملتان
  • BWASA (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) بلوچستان
  • WSSC سوات
  • WSSP

نہیں، اگر آپ کسی بھی JazzCash ریٹیلرکے ذریعے بل کی ادائیگی کرتے ہیں تو آپ کے بل پر کوئی اضافی چارجز نہیں ہیں۔

JazzCash ایک مکمل خودکار نظام ہے: بل کی ادائیگی کا نظام کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ہر ٹڑانزیکشن کو چیک اور ریکارڈ کرتا ہے۔

خودکار اور فوری ادائیگی: آپ کے بل کی ادائیگی ہمارے JazzCash بل کی ادائیگی کے نظام کے ذریعے اسی وقت عمل میں لائی جاتی ہے اور ایک منفرد ٹرانزیکشن ID بنائی جاتی ہے جو بل کی ادائیگی کا ثبوت ہے۔

آپ کی ادائیگی کی تصدیق ہو گی بذریعہ :

آپ کے موبائل پر فوری اطلاع: بل کی ادائیگی کا نظام آپ کے موبائل پر ایک تصدیقی ایس ایم ایس کے ذریعے فوری ادائیگی کی اطلاع بھیجتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ادائیگی درست طریقے سے موصول ہوئی ہے۔ ہیلپ لائن: اگر آپ کا اپنے بل یا JazzCash سروس سے متعلق کوئی سوال ہے، تو آپ ہماری Jazz ہیلپ لائن (4444) یا UAN نمبر 444-124-111-021 پر کال کر سکتے ہیں۔

JAZZCASH ACCOUNT

JazzCash account darasal aik branchless bank account hy jo State Bank of Pakistan ki branchless banking qanoon ke tehat banta hy. Ye account apkay CNIC aur mobile number se munsaliq hota hy. JazzCash account se hamary saarif ko tamaam maali services ki muqamal azadi milti hy jo wo kahin bhi aur kabhi bhi istemal kar sakta hy.

Koi bhi prepaid ya postpaid sarif (jiskay pas valid NADRA CNIC mojood hy) wo JazzCash account bana sakta hy.

Ap JazzCash account ke liye darj zail tareeqon se register kar saktay hain:

  • JazzCash mobile app download karein (Play Store ya Apple Store se) aur register karein; ya phir
  • Agar ap Jazz Sarif hain to *786# dial karein; ya phir
  • Ap qareebi JazzCash agent ke pas ja kar register karwa saktay hain.

Kamyab registration ke baad, Ap JazzCash account ki rasai JazzCash App se kar saktey hain ya Jazz sarif *786# mila kar apnay pasand ka 4 digit MPIN dakhil kar saktay hain. JazzCash account se ki gyi sari transactions iss 4-digit MPIN se mahfooz banai jain gi. Agar ap kabhi bhi apna MPIN bhool jatay hain to hamari helpline 4444 par call karke apna MPIN dobara set karein.

Nahi, apnay account mein raqam jamaa karwanay ki koi tax katoti nahi hy.

Apki raqam ussi waqt bhejdi jayegi.

Jee haan, ap kar saktay hain. Ap apni bank ki online banking service se inter-bank fund transfer option ke zariye raqam muntaqil kar saktay hain. Raqam muntaqil kartay waqt account number ki jagha apna registered JazzCash mobile number darj karein aur beneficiary bank name ki jagha Mobilink Microfinance Bank darj karein. Apki raqam ussi waqt muntaqil kardi jayegi.

Jee haan, apnay JazzCash account se kisi bhi bank mein raqam muntaqil karne ke liye:

  • JazzCash app kholein, “Send Money” option ky baad “Bank” option select karein aur apnay bank ka naam muntakhib karein; ya phir
  • *786*1*3# dial karein aur apna bank muntakhib karein.

Jazz State Bank of Pakistan ki di gyi sharait-o-zawabit ki puri tarhan pairwi karta hy. Har JazzCash account se honay wali transactions ke liye 4-digit MPIN code darqar hota hy aur wo hifazati maqasid ke liye khoofiya rakhi jati hain. Koi bhi transaction iss 4-digit MPIN ke beghair muqamal nahi ho sakti, is liye apni MPIN khoofiya rakhein aur kisi aur ke sath share na karein.

Agar aap apni MPIN bhool jayein to darj zail tareeqon se usko reset kar saktay hain:

  • JazzCash app kholein aur “Forgot MPIN” par click karein. CNIC number aur apni tareekh-e-pedaish darj karne ke baad apko SMS ke zariye 4-digit arzii MPIN wosul hoga jisko ap istemal karke apna naya 4-digit MPIN set kar saktay hain; ya phir
  • *786*6*1*2# dial karein aur apna MPIN reset karein; ya phir
  • Agar ap Jazz sarif hain to 4444 par call milain ya phir hamaray UAN number 111-124-444 (area code ke sath) par call milain.

Agar apka mobile phone chori hojaye ya ghum jaye to apka JazzCash account apkay 4-digit MPIN ky beghair istemaal nahi ho sakta. Agar ap chahtay hain ke apka account block kar dya jaye to hamari helpline 4444 ya 111-124-444(area code ke sath) par raabta karein. JazzCash kabhi bhi apnay sarfeen se OTP ya MPIN ki maloomat bazariya call, SMS ya email nahi leta. Is liye guzarish hy ke apna MPIN mahfooz rakhein aur kisi aur ke sath share na karein.

Aap darj zail services JazzCash Account ke zariye istemal kar saktay hain:

  • Money transfer
  • Deposit/ Withdraw money
  • Bill Payment/ Mobile Load
  • Utility bill payment
  • Online payments/ Ticket payments/ Education fee payment/ Internet bill payment/ Government Challan payment/ Loan repayment
  • Freelance payment
  • International Remittance

Nahi, JazzCash account registration ke liye asal CNIC lazim hy.

Aik CNIC par aik hi JazzCash account register kia ja sakta hy.

Jee haan, apkay JazzCash account kay level kay mutabiq lain dain ki limits muqarar hoti hain. Ap apnay JazzCash ki limits darj zail tareeqon se check kar saktay hain:

  • JazzCash app kay “My Account” section se; ya phir
  • *786*6*9# dial karein; ya phir
  • Agar ap Jazz saarif hain to 4444 par call milain ya hamaray UAN number 111-124-444 (area code ke sath) par apnay registered mobile number se call milain.

Jee haan, aap apnay JazzCash account se kisi bhi raqam ke bills ada kar saktay hain.

Jee haan, ap ye raqam apnay JazzCash account mein jab tak chahain rakh saktay hain.

Jee haan, ap kisi ke bhi utility bills ada kar saktay hain.

Jee haan, ap kisi ka bhi postpaid bill apnay JazzCash account say ada kar saktay hain.

Jee haan, ap kisi ke liye bhi prepaid load khareed saktay hain.

Hidayat ky liye humari helpline 4444 pr call karein.

Nahi, ye mumkin nai. Apko apna JazzCash account band karwana hoga.

Dosray network par tabdeeli se pehle apko apna JazzCash account band karwana hoga.

Jee haan, ap network tabdeeli ke baad JazzCash account register karwa saktay hain.

Agar ap apna JazzCash account musalsal 12 mahinon ke liye istemal nahi kartay to wo aarzi taur par block kardya jayega. JazzCash account ko dobara active karne ke liye, hamari helpline 4444 dial karein jahan apki tasdeeq ke baad apka account bahaal kardya jayega.

Nahi, JazzCash account use karne ki koi salana fees nahi hy.

Jee haan, account holder ko tasdeeqi SMS wusool hoga kamyab transaction par.

Raqam ki wapsi ki darkhuwast sirf tab hi mukamal hogi agar muntaqil ki hui raqam kisi CNIC pe bheji gyi hogi aur wosool karne walay ne wo wosool nahi ki hogi. Mazeed maloomat ke liye hamari helpline 4444 pe call karein aur apna transaction ID(TID) bata kar raqam ki wapsi ki darkhuwast darj karein. Apki darkhuwast 4 ghanton mein process ki jayegi.

JazzCash VISA debit card darj zail dye gye Mobilink Microfinance Bank (MMBL) se hasil kiye ja saktay hain:

  • ISLAMABAD MOBILINK MICROFINANCE BANK BRANCH, 3-A/2, KAGHAN ROAD, F-8 MARKAZ ISLAMABAD
  • LAHORE MOBILINK MICROFINANCE BANK BRANCH, PLOT NO.37-A, KHYABANE-E- IQBAL BLOCK XX (COMMERCIAL) PHASE III, DHA, LAHORE
  • MULTAN MOBILINK MICROFINANCE BANK BRANCH, PLOT NO. 3626-AB, AZMAT WASTI ROAD, CHOWK SADU HASSAM, MULTAN
  • KARACHI MOBILINK MICROFINANCE BANK BRANCH, PLOT # 40D, 24TH COMMERCIAL STREET, PHASE II EXT, DHA, KARACHI

Apkay ATM PIN aur JazzCash account MPIN do alagh PINs hain. ATM se raqam nikaltay waqt apnay JazzCash account ki MPIN mat use karein. ATM card khareedne ke baad, JazzCash menu se ‘My Account’ ke zariye apni JazzCash ATM PIN bana saktay hain.

Pareshan na houn! Agar ap kabhi bhi apnay debit card ki PIN bhul jatay hain to hamari helpline 4444 par call karein aur tafsilaat batanay ke baad apnay debit card ki PIN change karein.

Jee nahi, JazzCash ATM Visa Debit card istemal karne ke koi mahana ya salana charges nahi hain.Paypak Debit card kay salana fees Rs 299 hai.

RAQAM KI MUNTAQILI BAZARIYA JAZZCASH AGENT

Paisay bhajnay walay ya wasul karnay walay ko register hunay ki zarorat nahi hai.

Apna mobile number customer ko faraham karna is liye zarori hy takay, inhain SMS notification milain jis main transaction ID (TID) hoti hai, jo bhaji gai raqum wasul karnay k liye lazmi hai.

Koi bhi shaks raqum muntaqali aur kisi dosray shaks ko raqum bhaj sakta hai. Zarori ya hai kay raqum bhajnay aur wasul karnay walay kay pas asal shanakhti card (CNIC) kay sath sath CNIC ki copy bhi mojood ho.

Raqum bhajnay aur wasul karnay ky liye asal or valid CNIC ka hona lazmi hai.

Darj zail tareeqon se ap raqam ki muntaqili kar saktay hain:

  • JazzCash app ke zariye; ya phir
  • *786# dial code mila kar; ya phir
  • Qareebi retailer ke pas ja kar.

Raqam fauri taur per bheji aur wasul ki jasakti hai.

Raqum bhajnay aur wasul karnay walay ko raqum bhajnay aur wasul karnay kay baad tasdeeqi SMS bhaja jata hai.

Raqum mausul karnay walay kay liye zarori hai kay 180 kay andar raqum nikalwa lay. Regulations kay mutabik 180 din sa ziada agar raqum wasul nai ki jai gi tou wo block karde jai gi.

Transaction ID SMS kay zariye raqam bhejnay walay aur wasul karnay walay dono ko bhaji jati hain. Is kay ilawa agar koi customer TID bhool jaye to wo JazzCash ki helpline 021-111-124-444 se mazeed maloomat hasil kar sakta hy.

Customer ko is baat ka yaqeen hona chahiyey kay raqum ki muntakeli kay waqat durust number dei. Iss kay bad isay helpline per phone karna chaye aur tasdeeq kay baad, call center agent iss lain dain ke hasiyat ke tasdeeq karay ga.

Jee haan, apkay JazzCash account kay level kay mutabiq lain dain ki limits muqarar hoti hain. Ap apnay JazzCash ki limits darj zail tareeqon se check kar saktay hain:

  • JazzCash app kay “My Account” section se; ya phir
  • *786*6*9# dial karein; ya phir
  • Agar ap Jazz saarif hain to 4444 par call milain ya hamaray UAN number 111-124-444 (area code ke sath) par apnay registered mobile number se call milain.

Darj zail tareeqon se aap JazzCash agent dhundh saktay hain:

  • JazzCash app kholein, aur “Agent Locator” par click karein; ya phir
  • “B” likh kar 2179 par SMS karein; ya phir
  • Agar ap jazz saarif hain to 4444 par call karein ya UAN number 111-124-444 (area code ke sath) par apnay registered mobile number se call milain.

BILL KI ADAYEGI BAZARIYA JAZZCASH AGENT

JazzCash bill payment service ke zariye bill pay karna nihayat asaan hy. Apnay bills aur paison ke sath kisi bhi agent shop pe tashreef layein aur retailer ki madad se apna bill ada karein. agent ko apna mobile number bhi batayein takay apko tasdeeqi SMS receive ho sakay. Payment muqammal honay par, apna stamped shuda bill hasil karein jismein transaction ID aur agent ID, dono mojood hongye. Agar apnay apna mobile number darj karwaya hoga to apnay phone pr tasdeeqi SMS dekhna na bhoolain aur agar apkay pas mobile phone nahi hy to aap agent ke phone pr tasdeeqi SMS dekh saktay hain.

Jee haan, uper diye gye tareeqay ke zariye koi bhi bill ada kar sakta hy.

Aap JazzCash agent kisi bhi din kisi bhi waqt tashreef le jaa saktay hain. Koi makhsoos subha 9 bajay se shaam 5 bajay ke auqat nahi hain

Darj zail wajoohat ki waja se ap JazzCash ke zariye utility bills ki adaegi nahi kar pa rahay hongye: Bill ki adaegi pehlay hi ho chuki hy; ya phir Aap bill ki ghalat maloomat faraham kar rahay hain jaise ke consumer number/ reference number/ account number etc; ya phir Apkay JazzCash account mein itni raqam na-kafi hy; ya phir Technical wajoohat ki waja se, is soorat mein kuch der baad dobara koshish karein; ya phir agar ap Jazz sarif hain to 4444 par call milain ya hamaray UAN Number 111-124-444 (area code ke sath) par call milain.

Agar ap apna bill JazzCash ke zariye ada kar chukay hain aur wo phir bhi ada nahi hua, to maloomat ke liye:

Hamari 4444 helpline par call karein agar aap Jazz customer hain; warna Agar aap non-Jazz customer hain to 021-111-124-444 par call karein.

Electricity

  • K-Electric (Karachi Electric Supply Company)
  • HESCO (Hyderabad Electric Supply Company)
  • IESCO (Islamabad Electric Supply Company)
  • MEPCO (Multan Electric Power Company)
  • FESCO (Faisalabad Electric Supply Company)
  • LESCO (Lahore Electric Supply Company)
  • GEPCO (Gujranwala Electric Supply Company)
  • PESCO (Peshawar Electric Supply Company)
  • QESCO (Quetta Electric Supply Company)
  • SEPCO (Sukkur Electric Power Company)
  • Nizam Energy
Telephone
  • PTCL Landline (Pakistan Telecommunication Company Limited)
  • PTCL VFone prepaid
Gas
  • SSGC (Sui Southern Gas Company)
  • SNGPL (Sui Northern Gas Pipelines Ltd)
Water
  • KWSB (Karachi Water and Sewerage Board)
  • LWASA (Water and Sanitation Agency) Lahore
  • FWASA (Water and Sanitation Agency) Faisalabad
  • RWASA (Water and Sanitation Agency) Rawalpindi
  • MWASA (Water and Sanitation Agency) Multan
  • BWASA (Water and Sanitation Agency) Balochistan
  • WSSC Swat
  • WSSP

Agar ap apna bill JazzCash ke zariye ada karein gye to uskay koi izaafi charges nahi hain.

Darj zail khasoosiyat JazzCash bill payment service ko puri tarhan mahfooz banatay hain:

Khudkar aur fauri adaegi: Apka bill ussi waqt ada kiya jata hy aur har transaction ke sath uska unique ID bhi diya jata hy jo apkay bill adaegi ka saboot banta hy. Har aik transaction computerized system ke zariye check hoti hy Fauri tasdeeqi SMS: Har bill payment ki transaction ky fauran baad apko tasdeeqi SMS wosool hoga Helpline: Agar apko kisi bhi kisam ki madad darqaar hy JazzCash service ke mutaliq to ap hamari JazzCash helpline (4444) par raabta karein ya ap hamaray UAN number (021-111-124-444) par raabta kar saktay hain.