رقم بھیجیں

بینک ڈپازٹ

JazzCash بینک ڈپازٹ سروس کے ذریعے اب آپ اپنے دوستوں، خاندان اور کاروباری پارٹنرز کو فوری طور پر ان کے بینک اکاؤنٹ میں انتہائی موثر، محفوظ اور آسان طریقے سے رقم بھیج سکتے ہیں۔

اب بینک ڈپازٹ سروس بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے صارفین کسی بھی 1 – Link سے منسلک بینک اکاؤنٹ میں فوری طور پر 50,000 روپے تک رقم بھیج سکتے ہیں

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • کوئی بھی JazzCash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر یا نادرا کےدرست شناختی کارڈ کا حامل شخص اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے
  • 1 -Link نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی بینک میں ادائیگی کی جا سکتی ہے
  • بغیر کسی رکاوٹ کے رقوم کی فوری منتقلی کا عمل
  • کامیاب ٹرانزیکشنز پر بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کو ایک فوری SMS بھیجا جائے گا
  • یہ سروس صرف Jazz صارفین تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دوسرے موبائل نیٹ ورکس کے صارفین بھی ہمارے ایجنٹس کے ذریعے اس سروس کو استعمال کر سکتے ہیں

بینک ڈپازٹ درج ذیل بینکوں میں سے کسی بھی بینک میں کیا جا سکتا ہے:

مختصر نام بینک کا نام مختصر نام بینک کا نام
الائیڈ الائیڈ بینک سامبا سامبا بینک
اپنا اپنا بینک سلک سلک بینک
عسکری عسکری بینک سندھ بینک سندھ بینک
البراکا البراکا بینک سنہری سنہری بینک
الفلاح الفلاح بینک سٹین چارٹ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
الحبیب بینک الحبیب سمیٹ سمیٹ بینک
بینک اسلامی بینک اسلامی پرائیویٹ لمیٹڈ ایزی پیسہ تعمیر مائیکرو فنانس بینک
پنجاب بینک بینک آف پنجاب یو بی ایل یونائٹیڈ بینک
برج برج بینک لمیٹڈ کساب کساب
سٹی سٹی بینک ایم سی بی مسلم کمرشل بینک
دوبئی اسلامک دوبئی اسلامک بینک میزان میزان بینک
فیصل فیصل بینک حبیب میٹرو حبیب میٹرو بینک
جے ایس جے ایس بینک یو پیسہ یو مائیکرو فنانس بینک

JazzCash ایجنٹس کے ذریعے بینک ڈپازٹ کروانے کا طریقہ کار:

JazzCash ایجنٹ کے ذریعے بینک ڈپازٹ کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کرنا ہو گا:

ٹرانزیکشن سے پہلے وصول کنندگان کے بینک اکاؤنٹ کے ٹائٹل کی تصدیق کریں

ٹرانزیکشن سے پہلے وصول کنندگان کے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کریں

JazzCash ایجنٹ کو اپنا CNIC نمبر اور موبائل نمبر فراہم کریں

صارف کو Jazz فرنچائز، کسٹمرکیئریا JazzCash ایجنٹ کے پاس CNIC اور کاپی لانا ہوگی

مہر لگی رسید حاصل کریں

8558 سے تصدیقی SMS رقم بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کو بھیجا جائے گا

اہم نوٹ:

ایسے CNIC  جن کی معیاد ختم ہو چکی ہو کسی بھی  قسم کی ٹرانزیکشن کے لیے قابلِ قبول نہیں ہوں گے

JazzCash ایجنٹ کے ذریعے بینک ڈپازٹ کروانے پر سروس چارجز:

ایجنٹ کے ذریعے بینک ڈپازٹ فیس*
1 – 1000 35
1001 – 2500 50
2501 – 4000 65
4001 – 6000 80
6001 – 8000 90
8001 – 10000 105
10001 – 13000 120
13001 – 15000 130
15001 – 20000 165
20001 – 25000 200
25,001 – 30,000 250
30,001 – 40,000 325
40,001 – 50,000 400

JazzCash ایجنٹ کے ذریعے بینک ڈپازٹ کے لیے ٹرانزیکشن لمٹ:

  • بائیو میٹرک کے ذریعے 50,000 روپے ماہانہ فی CNIC
  • USSD کے ذریعے 25,000 روپے ماہانہ فی CNIC
  • ایک ہی CNIC پر ایک ماہ میں متعدد ٹرانزیکشنز کی جا سکتی ہیں
  • اس سروس کے ذریعے ایک ہی بینک اکاؤنٹ سے کتنی رقم وصول کی جا سکتی ہے اس کی کوئی لمٹ نہیں ہے