شرائط و ضوابط

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کی موبائل اکاؤنٹ کیلئے

شرائط و ضوابط

شرائط و ضوابط (ـ”شرائط”) کے ضمن میں “بینک” یا “MMBL”کے لفظ کا استعمال موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے حوالے کے طور پر استعمال ہو گا جو successors-in-interest کا اظہار اور تفویض کا اختیار رکھتا ہے ۔

درج ذیل شرائط برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ ہولڈر (جس کے لئے یہاں اور آگے لفظ “کسٹمر”استعمال کیا جائے گا )اور MMBLکے درمیان برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ (“اکاؤنٹ”)کھولنے اور چلانے کے لئے معاہدے کی تشکیل اور فراہم کئے گئے ذرائع ( بشمول مگر لا محدود ،MMBLکی طرف سے ملک بھر میں مقرر کر دہ ایجنٹس ،  ملک بھر میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی کوئی بھی برانچ ،موبائل فون ،انٹرنیٹ، ATM  )  کے ذریعے برانچ لیس بینکنگ سروسز کے استعمال کے بارے میں ہیں ،جو بینک وقتاً فوقتاً فراہم کرتا رہتا ہے (“سروسز”)۔

کسٹمر اس بات کا پابند ہے کہ کسی بھی شخص کو رقم بھیجتے وقت  بینک کودرست معلومات اور ہدایات فراہم کرے ۔کسٹمر کی جانب سے رقم کی ادائیگی میں ارادتاً یا غیر ارادتاً کسی بھی غلطی کی صورت میں بینک ہرگز ذمہ دار نہ ہو گا ۔اکاؤنٹ ،کرنٹ اکاؤنٹ کی حیثیت سے فعال ہو گا اور  مزکورہ بالا کسی بھی چینل کے ذریعے اس اکاؤنٹ  تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہو گا ۔

بینک پالیسی کے مطابق اوور ڈرافٹ /کریڈٹ کی حد منظور نہ ہونے تک کسٹمر کو کسی بھی اوور ڈرافٹ /کریڈٹ کی سہولت کی اجازت نہیں ہے ۔

اکاؤنٹ یا سروسز کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کسٹمر GSMموبائل یوزر ہو اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر دئیے گئے نام کے ساتھ رجسٹرڈ ہو ۔MMBLاپنی صوابدید پر ڈیوائسیز ،موبائل آپریٹر اور سافٹ وئیر کے بارے میں وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتا رہے گا ۔

برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ کی موجودہ لمٹس درج ذیل ہیں :

زیادہ سے زیادہ حد رقم جمع کرانے اور نکلوانے کی سالانہ حد رقم جمع کرانے اور نکلوانے کی ماہانہ حد رقم نکلوانے کی روزانہ حد رقم جمع کرانے کی روزانہ حد اکاؤنٹ لیول
200,000 200,000 40,000 25,000 25,000 لیول 0
400,000 800,000 80,000 50,000 50,000 لیول 1
1,000,000 6,000,000 500,000 50,000 400,000 لیول 2

دئیے گئے لیول کے مطابق درج لمٹس میں توسیع کی جا سکتی ہے ۔پروڈکٹس اور لمٹس کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ ہمارے کال سینٹر پہ کال کر سکتے ہیں ۔

EFT     :

EFTسروسز کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ کسٹمر GSMموبائل یوزر ہو اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر دئیے گئے نام کے ساتھ رجسٹرڈ ہو ۔

EFTسروسز کی موجودہ لمٹس درج ذیل ہیں  :

رقم جمع کرانے کی سالانہ حد رقم جمع کرانے کی ماہانہ حد رقم جمع کرانے کی روزانہ حد  اکاؤنٹ لیول
200,000 40,000 25,000 لیول 0
800,000 80,000 50,000 لیول  1
6,000,000 500,000 50,000 لیول  2

مذکورہ بالا لمٹس والٹ کی بنیاد پر لاگو ہوتی ہیں ،اس بات سے قطع نظر کہ رقوم کی منتقلی کے لئے کسٹمر کون سے چینل کا استعمال کر رہا ہے ۔

کسٹمر کو یہ بات یقینی بنانا ہو گی کہ اس کے زیر استعمال ٹیلی فون اور موبائل آپریٹر اس اکاؤنٹ کو کھولنے اور سروسز کو جاری رکھنے کے لئے درکار معیار پر پورا اترتے ہیں ۔

MMBLکسی بھی وقت ،کوئی بھی وجہ بتائے بغیر اپنی صوابدید پر سروسز کی فراہمی کو منقطع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

اکاؤنٹ کھولنے کے وقت کسٹمر کے مناسب شناخت /  KYCکی ضرورت ہو گی ،جس کا دارومدار بینک پالیسی ،اس کے طریقہ کار اورریگولیٹری اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ہو گا ۔

ہر اکاؤنٹ میں ایک مخصوص اکاؤنٹ نمبر ہو گا ،جو کسٹمر کا موبائل نمبر ہو گا ،اکاؤنٹ اور سروسز کے حوالے سے بینک سے رابطے کے وقت اس اکاؤنٹ نمبر کا حوالہ دینا ضروری ہو گا ۔

کسٹمر غیر مشروط پر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ اپنا  MPINاور فراہم کی گئی دوسری تمام معلومات کو خفیہ رکھے گا اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو اپنے موبائل فون یا MPINتک ہر گز رسائی نہیں دے گا ۔

اگر بینک کے رجسٹرڈ اکاؤنٹ نمبر ،کسٹمر کے MPINیا اس کی سم تک کسی غیر متعلقہ فرد کی رسائی ہو جاتی ہے اور کسٹمر اس بارے میں بینک کو بر وقت مطلع نہیں کرتا ،تو بینک اس نتیجے میں ہونے والی کسی بھی ٹرانزیکشن کا ذمہ دار نہیں ہو گا ۔بینک اس ٹرانزیکشن کو درست سمجھے گا اور اس پر عملدرآمد کرے گا ،بینک نہ اس کی کوئی ذمہ داری قبول کرے گا اور نہ ہی کسٹمر کے ہونے والے نقصان کے بدلے کسی بھی معاوضے کو ادا کرے گا ۔

کسٹمر کی طرف سے فراہم کیا گیا موبائل نمبر ،کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ  پر موجود نام کے مطابق رجسٹر ہونا چاہئیے۔کسی بھی غلط معلومات کی فراہمی کی صورت میں بینک کو اختیار ہے کہ وہ اکاؤنٹ بلاک کرنے ،بند کرنے یا کسٹمر پر جرمانہ عائد کرنے جیسی کارروائی کر سکتا ہے ۔

کسٹمر اپنے اکاؤنٹ کے غیر متعلقہ  اور غیر قانونی استعمال کو روکنے  کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا ۔

کسٹمر کے رجسٹرڈ  موبائل فون یا سم کا استعمال صرف اور صرف صارف ہی کرے گا اور وہ تما م ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرے گا جس سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ گم اور چوری نہ ہو اور نہ ہی اس کا غلط  استعمال کیا جا سکے ۔رجسٹرڈ فون گم یا چوری ہو جانے کی صورت میں کسٹمر فوری طور پر اپنے موبائل آپریٹر کو مطلع کرے گا اور اسے بلاک کرنے کی درخواست کرے گا تاکہ اس فون یا سم کے غلط استعمال کع روکا جا سکے ۔اس کے ساتھ ہی کسٹمر MMBLکسٹمر سروس کو بھی کال کر کے اس بارے میں بتائے گا اور اپنے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کیلئے کہے گا ۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں بینک کسٹمر کی طرف سے اٹھائے گئے کسی بھی قیمت ،معاوضے ،اخراجات ،  نقصانات (براہ راست یا بالواسطہ)،کلیم (بشمول تھرڈ پارٹی کلیم )   یا نقصانات کا ہر گز ذمہ دار نہ ہو گا ۔جب بینک کو اکاؤنٹ تک رسائی روکنے کی ہدایات موصول ہوں گی اس کا بینک کی طرف سے تعین کیا جائے گا اور اس کی تصدیق کی جائے گی ،جس کی پابندی کسٹمر پر حتمی ہو گی ۔

کسٹمر واضح طور پر اس بات سے اتفاق کرے گا  کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈر کو سالانہ سٹیٹمنٹ بھیجنے کا پابند نہیں ہے ،تا ہم کسٹمر کو برانچ لیس بینکنگ چینل (مثلاً موبائل فون)کے ذریعے اپنی آخری 5ٹرانزیکشن کی تفصیلات بغیر کسی چارجز کے دیکھنے کا اختیار موجود ہے ۔

اگر کسٹمر کو اس بات کا یقین ہو کہ اس کے اکاؤنٹ یا اس کی معلومات تک بغیر اس کی رضامندی کے رسائی حاصل کی گئی ہے یا اس کے MPINکا غلط استعمال کیا گیا ہے تو وہ فوری طور پر MMBLسے رابطہ کرے گا تاکہ اس کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جا سکے ۔

اکاؤنٹس میں اسپیشل ڈپازٹ،رقم نکلوانے ،بیلنس ،بل کی ادائیگی،اور ٹرانزیکشن کی لمٹس ہوتی ہیں جن کے بارے میں کسٹمر کو بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً مطلع کیا جاتا رہتا ہے ۔

رقم جمع کرانے یا نکلوانے کی کوئی بھی ٹرانزیکشن جو لمٹ سے باہر ہو اسے مسترد کر دیا جائے گا ۔

ایک  CNIC اور موبائل نمبر پر صرف ایک اکاؤنٹ کھولا جائے گا ۔اکاؤنٹ کی لمٹ CNICکی بنیاد پر آپریٹ کی جاتی ہے اکاؤنٹ کی بنیاد پر نہیں ۔

کم از کم جمع کرائی جانے والی رقم اور درکار بیلنس کے بارے میں بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً مطلع کیا جائے گا ۔جمع کرائی جانے والی رقم یا بیلنس برقرار رکھنے میں ناکامی کی صورت میں بینک کے ذریعے مناسب سمجھا جانے والا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے ۔

اکاؤنٹ کے لئے MMBLکو فراہم کردہ معلومات کی درستگی کی ذمہ داری کسٹمر پر عائد ہوتی ہے۔MMBLکسی بھی قسم کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتا چاہے وہ کسٹمر کی طرف سے فراہم کردہ غلط معلومات کے باعث پیدا ہو یا کسی اور وجہ سے ۔اگر کسٹمر کو رجسٹریشن فار یا کسی اور کمیونیکیشن ذرائع میں اس بات کا احساس ہو کہ اس نے MMBLکو جو معلومات فراہم کی تھیں وہ غلط درج ہیں ،تو اس کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر MMBLکو تحریری طور پر مطلع کرے تاکہ MMBLاپنی “مناسب کوششوں “کی بنیاد پر جہاں بھی ممکن ہو اس فراہم کردہ معلومات کو درست کر سکے ۔

اکاؤنٹ کو چلانے اور سروسز کے حصول کیلئے تمام ہدایات کسٹمر کی جانب سے فراہم کی جائیں گی جو وہ MMBLکے ذریعے دے گا ۔اسی طرح کسٹمر MMBLیا اس کے ایجنٹس یا سروسز فراہم کرنے والے (جو اس سے وابستہ ہوں ) یا اس اکاؤنٹ کو چلانے والے افراد کو فراہم کی گئی معلومات اور ادائیگی کی ہدایات کی درستگی کا بھی ذمہ دار ہے ۔

MMBLکو کسٹمر کی ہدایات کی آزادانہ طور پر توثیق کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی ،یہ ہدایات اس وقت تک موثر ثابت ہوں گی جب تک دئیے گئے وقت کے اندر اندر کسٹمر کی جانب سے کوئی مزید ہدایات موصول نہ ہوں ۔بینکنگ حدود سے باہر کسٹمر کی کسی بھی ہدایات کی پابندی یا اسے روکنے میں ناکامی کی صورت میں MMBLکی کوئی ذمہ داری نہیں ہو گی ۔

اکاؤنٹ کے مجوزہ طریقہ کار کے تحت کسٹمر کی تصدیق کے بعد ہی کسٹمر کی جانب سے دی گئی ہدایات موثر ثابت ہوں گی ۔

MMBLکے تمام ریکارڈز جو کسٹمر کی ہدایات پر مبنی ہیں ،ریکارڈ شدہ ہیں ،ان میں ٹرانزیکشن کا وقت ،سروس استعمال کرتے ہوئے دی جانے والی رقم کی منتقلی کی درخواست اور اکاؤنٹ کا استعمال شامل ہیں ۔ریکارڈ شدہ یہ مواد ٹرانزیکشن کے سلسلے میں ایک ٹھوس ثبوت بھی ہے اور اس کی درستگی کا بھی تعین کرتا ہے ،جس میں کسٹمر کی ہدایات بھی شامل ہیں ۔

جب ایک کسٹمر ادائیگی کے سلسلے میں اپنی ہدایات جاری کرتا ہے تو وہ اسی وقت MMBLکو موصول ہو جاتی ہے ،ایسی صورت میں ٹرانزیکشن طے شدہ اور حتمی تصور کی جائے گی اور کسٹمر اس کے بارے میں کوئی اعتراض نہیں اٹھا سکتا ۔کسٹمر کی جانب سے ایک بار ٹرانزیکشن کی ہدایات موصول ہونے کے بعد انہیں بدلا یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔MMBLجب مناسب سمجھے کسٹمر سے ٹرانزیکشن کے بارے میں وضاحت طلب کر سکتا ہے ۔

MMBLکسی بھی وجہ کو بتائے بغیر کسٹمر کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کر سکتا ہے ۔اس سلسلے میں وہ کسٹمر کی کسی ہدایات کو ماننے یا اس پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہے اور اسے مناسب عمل کے ذریعے تمام کارروائی معطل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اگر اسے یہ احساس ہو کہ کسٹمر کی دی جانے والی ہدایات براہ راست یا بالواسطہ کسی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں یا اکاؤنٹ آپریٹ کرنے سے پہلے کسی معاوضے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔

کسٹمر اس بات پر مکمل رضامندی کا اظہار کرتا ہے کہ وہ وہ غیر قانونی یا ناجائز مقاصد کیلئے اکاؤنٹ یا سروسز کو استعمال نہیں کرے گا اور اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کیلئے تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی مکمل پابندی کرے گا ،کسٹمر اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے :

اس کے پاس اپنے اکاؤنٹ اور سروسز حاصل کرنے اور اس کے ذریعے خریدی جانے والی اشیاء تک رسائی کا مکمل حق اور اختیار حاصل ہے ۔

وہ MMBLکے ذریعے کئے جانے والے معاہدے کے تحت MMBLکو اکاؤنٹ کو جاری رکھنے ،سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے درکار معلومات فراہم کرے گا اور اس کی مکمل رہنمائی کرے گا ۔

کسٹمر اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ وہ کسی بھی شخص کو ،کسی بھی وقتMMBLکے پاس موجود اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کرے گا ،جن میں MMBLکی جانب سے وقتاً فوقتاً فراہم کئے گئے پاسورڈز ،کارڈ نمبرز اور MPINشامل ہیں ۔

اکاؤنٹ کے ذریعے کسی بھی غیر قانونی فنڈز کی منتقلی اورمنی لانڈرنگ کی ذمہ داری مکمل طور پر کسٹمر پہ عائد ہو گی ۔

کسٹمر کی جانب سے قبول کردہ خدشات ،فرائض اور ذمہ داریاں (جن کا MMBLذمہ دار نہیں ) جن کا تعلق اکاؤنٹ اور سروسز سے ہے ،درج ذیل ہیں  :

اگر کسٹمر کے اکاؤنٹ تک کسی تیسرے فریق کی رسائی ہوئی ،یا اس کے پاس اکاؤنٹ  تک رسائی کی معلوماتحاصل ہو گئیں تو وہ تیسرا فریق نہ صرف کسٹمر کے اکاؤنٹ سے فنڈز ٹرانسفر کر سکتا ہے بلکہ کسٹمر ہدایات بھی جاری کر سکتا ہے ۔ان خدشات کو کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کسٹمر اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ MPINپر لاگو شرائط و ضوابط پر مکمل عملدرامد کرے گا ۔

آج کل الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے  دھوکہ دہی ،فراڈ ،ہیکنگ ،جیسے واقعات بہت زیادہ ہو رہے ہیں جن کے باعث بینک کو ادائیگی کی ہدایات متاثر ہو سکتی ہیں ۔MMBLکی یہ کوشش ہے کہ اس کی مناسب روک تھام کی جائے اور کسٹمرز کی سیکورٹی کو بہتر بنایا جائے ۔لیکن ہیکنگ اور فراڈ کی روک تھام کے لئے مکمل گارنٹی نہیں دی جا سکتی ۔ایسی کسی بھی قسم کی فراڈ ٹرانزیکشن یا MPINکی چوری ہو جانے اور اکاؤنٹ تک کسی اور کی رسائی ہو جانے کی صورت میں ذمہ داری کسٹمر پر عائد ہو گی اور MMBLاس سلسلے میں  (براہ راست یا بالواسطہ) ذمہ دار نہیں ہو گا ۔

MMBLکے ذریعے فنڈز ٹرانسفر اور دیگر فراہم کی جانے والی سروسز موبائل آپریٹرز ،MMBLیا اس کے ذیلی اداروں یا اس سے ملحقہ دیگر اداروں کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک سے متعلق امور کے باعث تعطل کا شکار ہو سکتی ہیں ،جن میں موسم کی تبدیلی ،ناگہانی آفات ،قانونی یا ریگولیٹری کے قوانین ،ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورل میں خرابی یا دیگر ایسے مسائل شامل ہیں جو MMBL کے کنٹرول سے باہر ہوں ۔

یہ اکاؤنٹ کسی بھی وائرس ،نقصان دہ کوڈ،پروگرام یا میکرو سے بھی متاثر ہو سکتا ہے ۔

کسٹمر کی ہدایات کے مطابق وابستہ افراد کو فنڈز کی منتقلی یا ادائیگی کئے حوالے سے دیگر ٹرانزیکشنز میں اوپر بیان کئے گئے مسائل کے تحت رکاوٹ آ سکتی ہے اور درخواست کے باوجود ٹرانزیکشن مکمل نہیں ہو سکتی ۔ایسی کسی بھی صورت میںمعاہدے کے مطابق کسٹمر اس مسئلے کا ذمہ دار ہر گز بینک کو قرار نہیں دے گا ۔

MMBL یا اس سے وابستہ دیگر ادارے کسٹمر کی ہدایات کو فوری طور پر انجام دینے کی کوشش کریں گے لیکن آپریشنل سسٹم میں کسی بھی خرابی کی صورت میں ہونے والی تاخیر کے ذمہ دار ہر گز نہ ہوں گے۔

بینک پوری اہلیت اور نیک نیتی کے ساتھ سروسز فراہم دینے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے باوجود ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری اس پر عائد نہ ہو گی ،چاہے وہ نقصان براہ راست ہو ،بالواسطہ ہو ،اتفاقیہ ہو ،اس بات سے قطع نظر کہ آیا کوئی دعویٰ محصول پر ہونے والے نقصان،بزنس میں رکاوٹ یا کسی بھی حوالے سے ہو ۔

اپنے اکاؤنٹ کا غیر قانونی یا ناجائز استعمال کسٹمر کو مالی معاوضوں کی ادائیگی کے لئے ذمہ دار قرار دے گا جو MMBLنے طے کئے ہیں ۔اس کے باعث اکاؤنٹ کی جزوی یا مسقل بنیادوں پر معطلی بھی ہو سکتی ہے ۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے عائد کردہ کسی بھی جرمانے کا استعمال کسٹمر کے اکاؤنٹ کے استعمال کے حوالے سے ہو گا ۔

MMBLکسی بھی صورت میں کسٹمر کو بھیجے جانے والے ای اسٹیٹمنٹ اور الرٹس میں تاخیر کا ذمہ دار نہ ہو گا اور نہ ہی ان اسٹیٹمنٹ اور الرٹس میں  شامل معلومات میں ہونے والی کسی غلطی کا ذمہ دار ہو گا،نیز یہ واضح طور پر سمجھا یا جا رہا ہے کہ کسٹمر کو اسٹیٹمنٹ کی فراہمی صرف اسی وقت ہو گی جب وہ تحریری طور پر اسے طلب کرے گا  یا اس کی درخواست دے گا ۔

کسٹمر اکاؤنٹ اور سروسز کے ذریعے بینکنگ اور دیگر ٹرانزیکشنز کیلئےMMBLکو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی غیر مشروط طور پر اجازت دیتا ہے اور MMBLکو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنی صوابدید پر ایک یا تمام اکاؤنٹ کو ضم کر سکتا ہے اور بغیر کسی اطلاع کے کسٹمر کی واجب الادا رقم کا تعین بھی کر سکتا ہے ۔

کوئی بھی اور تمام  برانچ لیس بینکنگ پروڈکٹس وابستہ اداروں کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں اور بینک صرف ادائیگی کے سہولت کار کے طور پر کام کرتا ہے ۔یہ رقم اکاؤنٹ میں خریداری کی رقم بشمول عائد چارجز

اکاؤنٹ سے ڈیبٹ کی جائے گی اور خریداری کی رقم کے ساتھ اکاؤنٹ میں کریڈٹ کی جائے گی ۔

MMBLقانونی قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے کسٹمر کے ذریعے یا کسٹمر کی طرف سے دوسرے بینک کے ذریعے بھیجے جانے والے ادائیگی کے پیغامات ،اور دیگر معلومات یا بات چیت کے عمل میں شامل ہو  سکتا ہے ،اس میں دخل اندازی کر کے اس کی تحقیقات کر سکتا ہے یا ٹرانزیکشن کے عمل کو روک سکتا ہے ۔

بینک اپنی صوابدید پر یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ جمع رکھی گئی رقم کو سرمایہ کاری میں استعمال کر سکتا ہے ،وہ جہاں مناسب سمجھے تمام فنڈز کو بینکنگ بزنس کیلئے استعمال میں لا سکتا ہے ۔

اکاؤنٹ اور سروسز کے استعمال کیلئے کسٹمر وقتاً فوقتاً MMBLکی جانب عائد چارجز (جن کے بارے میں اسے آگاہ کیا جائے گا )کو ادا کرنے کا پابند ہو گا ۔

بینک برانچ لیس بینکنگ کی گائیڈ لائن کے مطابق چارجز کے شیڈول میں وقتاً فوقتاً تبدیلی عمل میں لا سکتا ہے اور اس کے بارے میں کسٹمرز کو واضح طور پر مطلع بھی کیا جائے گا ۔

اگر MNP(موبائل نمبر پورٹیبلیٹی)کے ساتھ موبائل نمبر رکھنے والے کسٹمرز کے ساتھ بھی سروس سے متعلق کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو بینک اس کا ہر گز ذمہ دار نہیں ہے ۔

کسٹمر MMBLکو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ اس کے اکاؤنٹ سے سروس چارجز کی خود کٹوتی کر سکتا ہے یا کسی بھی بل کو کسٹمر کو بھیجے جسے وہ مقررہ مدت کے اندر ادا کرنے کا پابند ہو گا ،اس میں ناکامی کی صورت میں بینک سروس چارجز منہا کرنے کا اختیار رکھتا ہے ،اس طرح کے مارک اپ یا سود ،اگر کوئی ہے اور یا اپنے اکاؤنٹ سے MMBLکی ذمہ داری کے بغیر رقم نکلوانے کا اختیار رکھتا ہے ۔

بینک اس بات کا اختیار رکھتا ہے کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اخراجات ،فیسوں،کمیشن ،مارک اپ یا سود ،زکواۃ ،ود ہولڈنگ ٹیکس ،اسٹامپ ڈیوٹی ،ٹیکس ،ڈیوٹی ،دیگر اخراجات یا صوبائی و وفاقی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً ٹرانزیکشن یا اکاؤنٹ کے استعمال پر عائد کوئی بھی چارجز یا اخراجات کی رقم کاکسٹمر کے اکاؤنٹ سے خود منہا کر سکتا ہے ۔تمام قابل اطلاق ٹیکس ،قوانین کے مطابق وصول کئے جائیں گے ۔

MMBL اور کسٹمر اس بات پر رضامند ہیں کہ اگر کسٹمر MMBLکے ساتھ کوئی اور اکاؤنٹ کھولتا ہے یا MMBL اور اس سے وابستہ ادارے کی کوئی اور پروڈکٹ یا سروس سبسکرائب کرتا ہے یا MMBLاپنی سروسز یا پروڈکٹ میں کوئی اضافہ کرتا ہے اور کسٹمر استعمال کیلئے اس کا انتخاب کرتا ہے تب یہ شرائط خود بخود کسٹمر کے زیر استعمال سروس یا پروڈکٹ پر لاگو ہوں گی ۔

کسٹمر اس بات پر رضامندی دے گا کہ MMBLیا اس وابستہ افراد یا ادارے اس کی فراہم کی گئی ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ سے متعلق دیگر معلومات کوجو کمپیوٹر پر یا اس کے علاوہ کنکشن پر موجود ہیں اکاؤنٹ یا سروسز کے سلسلے میں کسی بھی تجزئیے ،کریڈٹ اسکورنگ یا یا مارکیٹنگ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں یا اس پر کارروائی کر سکتے ہیں ۔

کسٹمر اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کرے گا کہ  MMBL اس طرح کی ذاتی معلومات کو دوسرے اداروں  مثلاًٹیلی کمیونیکیشن یا الیکٹرونک کلیئرنگ نیٹ ورک کے ساتھ کریڈٹ ریٹنگ ،آڈٹ ،کسی تیسری پارٹی کیلئے سروسز کی فراہمی اور فراڈ سے بچنے کے مقاصد کیلئے نہایت اعتماد اور رازداری سے استعمال کر سکتا ہے ،جس حد تک اس کی ضرورت ہو۔

بینک اکاؤنٹ یا سروسز کے سلسلے میں اس طرح کی معلومات ظاہر کرنے کا مجاز ہے جو کسی عدالتی حکم یا مجاز اتھارٹی یا قابل اطلاق قوانین کے تحت ایجنسیز کی طرف سے طلب کی جائیں یا ایسی صورت میں جب بینک کے مفادات کی حفاظت کے لئے ان کا ظاہر کرنا ضروری ہو ۔

بینک کے لئے یہ ضروری ہو گا کہ وہ قواعد و ضوابط میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں کسٹمرز کو مناسب طریقے سے آگاہ کرے ۔

شرائط میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی اطلاع کسٹمر کو اس کی ویب سائٹ ،ای میل ،IVR،وائس میل یا کسٹمر کے موبائل فون پر بھیجے گئے SMSکے ذریعے دی جائے گی ۔اس طرح کی ترامیم یا تغیرات بینک کے احاطے میں بھی آویزاں کی جا سکتی ہیں جن پر عملدرآمد کسٹمر کیلئے ضروری ہو گا ۔MMBLکے ذریعے پیش کی جانے والی کسی بھی موجودہ یا نئی سروس کا استعمال جاری رکھنے کا مطلب یہ سمجھا جائے گا کہ کسٹمر نے شرائط میں کی گئی ترامیم کو قبول کر لیا ہے ۔

کسی بھی کسٹمر کے اکاؤنٹ یا سروس کیلئے دی جانے والی گرانٹ اور اس کی فراہمی خالصتاً ذاتی نوعیت کی ہے اور کسی بھی طور پر اسے کسی اور کو منتقل کرنا ممکن نہیں ۔

کستمر MMBLکے دئیے گئے طریقے کے تحت کسی بھی وقت بینک کو ہدایات دے کر اپنے اکاؤنٹ یا سروس کو ختم کرنے کی درخواست کر سکتا ہے ۔کسٹمر کی درخواست کی منظوری پر یہ منسوخی عمل میں آئے گی ،اس درخواست کی منسوخی تک ہونے والی ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ کے استعمال کی تمام تر ذمہ داری کسٹمر پر ہی ہو گی ۔

زکواۃ اور عشر آرڈیننس 1980کے تحت بینکوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے موجود سیونگ بینک اکاؤنٹس ،پرافٹ اینڈ لوسٹ شئیرنگ اکاؤنٹس اور اس جیسے دیگر اکاؤنٹس میںمقررہ تاریخ پر  موجود بیلنس جو ایڈمنسٹریٹر جنرل زکواۃ کی مقرر کردہ حد کے مساوی  یا اس سے زائد ہو ،اس پر زکواۃ کی کٹوتی لاگو ہو گی ۔مقررہ تاریخ پر بیلنس برقرار رہنے کی صورت میں اس پر زکواۃ کی مد میں2.5%کٹوتی ہو گی۔

اکاؤنٹ بند کرنے کی صورت میں اکاؤنٹ میں موجود بیلنس پر اکاؤنٹ کلوزنگ چارجز عائڈ ہوں گے جو اکاؤنٹ بند ہونے سے قبل کسٹمر بینک کو ادا کرنے کا پابند ہو گا ۔

MMBL کسٹمر کو فراہم کردہ اکاؤنٹ یا اپنی سروسز کسی بھی وقت معطل یا مکمل بند کرنے کا اختیار محفوظ رکھتا ہے ،ایسی صورت میں جب کسٹمر شرائط کی خلاف ورزی میں ملوث پایا جائے ،ایسی صورت میں بینک کسٹمر کو کسی پیشگی اطلاع دینے کا پابند نہیں ہے ،اس کے علاوہ کسٹمر کی موت ،ایوالیہ پن یا قانونی تقاضوں پر پورا نہ اترنے کی صورت میں بھی بینک اس کا اکاؤنٹ یا سروس بند کر سکتا ہے ۔

کسٹمر کی موت کی صورت میں  اس کے ورثا یا قابل اعتماد ذرائع کے ذریعے اس کی موت کا باضابطہ نوٹس وصول ہونے کے بعد بینک اور کسٹمر کے درمیان طے پانے والا معاہدہ خود بخود ختم ہو جائے گا ۔

اگر بینک یہ محسوس کرے کہ کسٹمر کو دیا گیا اکاؤنٹ اطمینان بخش طور پر کام نہیں کر رہا تو وہ بغیر کوئی وجہ بتائے اس اکاؤنٹ کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں وہ کسٹمر کو اس کی وجہ بتانے کا پابند نہیں ہے ۔

بینک کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ غلط اندراجات کی صورت میں اسے خود درست کر سکتا ہے اور بعد میں کسٹمر کو اس بارے میں مطلع کر سکتا ہے ۔

کسٹمر کی درخواست پرکسٹمر کے اختتام کی صورت میں  ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد الرٹس موصول ہونے میں تاخیر ہونے کی صورت میں بینک ریزولیشن کے لئے متعلقہ افراد کے ساتھ فالو اپ کرے گا ۔

کسٹمر اس اکاؤنٹ کے حوالے سے ذمہ دار ہو گا جو کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل فون یا ای میل پر الیکٹرونک نوٹیفکیشن بھعج کر بند کر دیا گیا ہے ۔اگر اکاؤنٹ بند ہونے کے وقت کسٹمر کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم موجود تھی تو وہ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھیج کر منی ٹرانسفر کی صورت میں کسٹمر کو بھیجی جائے گی ۔یہ 12ہندسوں پر مشتمل ٹرانزیکشن آئی ڈی ہو گی ۔ملک بھر میں MMBLکے مقرر کردہ ایجنٹس یا ملک بھر میں MMBLکی کسی بھی برانچ پر جا کر بائیو میٹرک اور دیگر ضروری تصدیق کے بعد کسٹمر اپنے اکاؤنٹ میں موجود باقی ماندہ رقم باآسانی وصول کر سکتا ہے ۔

کسٹمر کے پتہ میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ضروری ہے کہ کسٹمر فوری طور پر بینک کو تحریری طور پر اطلاع دے ،تاکہ پوسٹ آفس یا ڈلیوری کے لئے دوسرے افراد جنہیں ایجنٹس کہا جا سکتا ہے ،لیٹرز کی ترسیل بآسانی کر سکیں ۔بصورت دیگر کسی بھی تاخیر یا ڈلیوری نہ ہونے کی صورت مہں بینک پر کسی قسم کی کوئی ذمہ داری عائد نہ ہو گی ۔

12ماہ تک غیر فعال رہنے کی صورت میں یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق کسٹمر کے قومی شناختی کارڈ کا بینک یا برانچ میں ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں اسے غیر فعال یا معطل اکاؤنٹ کی کیٹیگری میں شمار کیا جائے گا ۔ایسی صورت میں کسٹمر اس اکاؤنٹ سے کوئی ٹرانزیکشن نہیں کر سکتا البتہ قرضوں یا مارک اپ کی وصولی ،قابل اجازت بینک چارجز ،سرکاری ٹیکسیز یا کسی بھی عدالت کی طرف سے جاری ہدایات کا اس کی معطلی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

پتہ کی کسی بھی تبدیلی کی درخواست اکاؤنٹ کی غیر فعال مدت کے دوران دی جا سکتی ہے ،لیکن غیر فعال اکاؤنٹ کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔غیر فعال اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کسٹمر کو اپنے رجسٹرڈ نمبر سے کال سینٹر پر کال کرنا ہو گی ،جہاں ضروری تصدیقی کارروائی کے بعد اکاؤنٹ کو کسی بھی مالی لین دین کیلئے  48گھنٹے کی عارضی مدت کیلئے فعال کر دیا جائے گا ،جس کے بعد وہ مستقل طور پر بحال ہو جائے گا۔

جب بینک کو کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے انتقال یا اس کے دیوالیہ ہونے کا باضابطہ نوٹس موصول ہوتا ہے یا کسی قابل اعتماد ذرائع سے علم ہوتا ہے تو بینک اس اکاؤنٹ سے کارروائیاں فوری طور پر بند کر دے گا ،تاوقتیکہ اسے کوئی عدالتی احکامات یا عدالت کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈر کے جانشینی کا سرٹیفکیٹ نہ وصول ہو جائے۔

اگر اکاؤنٹ میں جمع کوئی بھی رقم 10سال تک غیر فعال رہتی ہے تو یہ ان کلیم قرار دے کر ضبط کر لیا جائے گا اور بینکنگ کمپنیز کے آرڈیننس 1962اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق آپریٹیو کی دفعات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

MMBL عمومی نوعیت کے نوٹسیز شائع کر سکتا ہے ،جو تمام کسٹمرز کیلئے اس کی ویب سائٹس یکا اخبارات میں شائع کئے جائیں گے ۔اس طرح کے نوٹس کا تما م صارفین کے لئے یکساں اثر ہو گا ۔اس کے علاوہ  MMBLمختلف ذرائع یا چینلز کے ذریعے کسٹمرز کو سروسز یا عمومی ہدایات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے ۔

MMBL کوفروخت کرنے ,NOVATE،تفویض یا منتقلی کا مکمل اختیار حاصل ہو گا (1)  معاہدے کے تحت یہ MMBLکے حقوق اور ذمہ داریوں میں شامل ہے (2) تمام اثاثہ جات ،واجبات ،جمع شدہ رقم اور اکاؤنٹ و سروسز کے تحت پیش کی گئی تمام سروسز اور سہولیات اور (3) MMBLکے حق میں کوئی بھی سیکورٹی (بشمول تمام ضمانت کنندہ ) جو کسی بھی فرد سے متعلق ہو،بشمول MMBLکے ساتھ وابستہ ادارے چاہے وہ مکمل طور پر یا جزوی طور پر فعال ہوں اور MMBLکی مقرر کردہ شرائط و ضوابط کے تحت اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں ۔اس طرح کی کوئی بھی فروخت ،تفویض یا منتقلی کسٹمر اوردیگر تمام افراد بشمول ضمنی کسٹمرز کو پابند کرے گا

کسٹمر ان شرائط و ضوابط کی پابندی کرنے پر اتفاق کا اظہار کرتے ہیں جن پر بینک اور خریدار یا حاصل کنندہ کے مابین اتفاق رائے ہو اور جو فروخت یا اکاؤنٹ اور سروسز کی منتقلی کے متعلق جن پر بینک اثر انداز ہو سکتا ہے

کسٹمر ،اس کے وارث ،قانونی نمائندے ،ایگزیکیوٹرز ،ایڈ منسٹریٹرز اور جانشین ان تمام شرائط کے مکمل طور پر پابند ہیں اور کسٹمر کئے گئے معاہدے کے تحت اپنے حقوق اور ذمہ داریوں میں سے کسی کو منتقل کرنے یا تفویض کرنے کا اہل نہیں ہے ۔

کسٹمر اس بات پر رضامندی کا اظہار کرے گا کہ MMBLکو سیٹ آف اور Lein کا مکمل اختیار حاصل ہے ،چاہے وہ کوئی بھی leinیا چارجز ہوں ،موجودہ حالات میں ہوں یا مستقبل میں ،اپنے یا کسی دوسرے اکاؤنٹ میں رکھی گئی رقم ہو،اپنے نام پر ہو یا جوائنٹ اکاؤنٹ ہو ،اکاؤنٹ اور سرسز کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام بقایا واجبات کی حد تک جو کسٹمر کے ذریعے بڑھایا جاتا ہے یا استعمال ہوتا ہے۔

کسٹمر کسی بھی نقصان کے بتیجے میں MMBL،اور اس سے وابستہ اداروں کو ہر جانہ ادا کرے گا (1)ان تمام نقصانات اور اخراجات کیضمن میں جو MMBLاور اس سے وابستہ اداروں نے کسٹمر کی ہدایات کے نتیجے میں برداشت کیا ۔(2) کسٹمر کو اکاؤنٹ اور سرسز فراہم کرنے کی وجہ سے MMBLاوراس سے وابستہ اداروں کو پیش آنے والے تمام اقدامات ،دعوے ،مطالبے ،کارروائیاں ،نقصانات ،اخراجات ،معاوضے وغیرہ  (3)  کسٹمر کی ہدایات کی روشنی میں MMBLیا اس سے وابستہ ادارے اک کے ملازمین ،ایجنٹس اور افسران کے ذریعے کی جانے والی کوئی بھی کارروائی ۔

کسٹمر کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی غلط ٹرانزیکشن کی صورت میں MMBLیا اس سے وابستہ اداروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی یا مقدمات کی صورت میں کسٹمر MMBLاور اس سے وابستہ اداروں کو پہنچنے والے نقصان یا معاوضے کی ادائیگی پر راضی ہو جائے تو بینک یا اس سے وابستہ ادارے ایسی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائیں گے ۔

اگر سروسز کی فراہمی میں ایجنٹ کی طرف سے کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری کسٹمر پر ہر گز عائد نہیں ہو گی ،بشرطیکہ کسٹمر بینک کی طرف سے وضع کئے گئے تمام طریقہ کار پر عمل کرتا ہے اور بینک کی تحقیقاتی اور تنازعات کے حل کے لئے مقررہ قوانین کے اندر ہوتا ہے ۔بصورت دیگر اگر کسٹمر نے ان تمام ضوابط کی پابندی نہیں کی تو نقصان کی ذمہ داری  MMBL،اس کے ملازمین ،ڈائریکٹرز ،اس کے نمائندوں ،اور اس سے وابستہ افراد پر ہرگز نہ ہو گی مثلاً کسٹمر کا MPINبھول جانا ،غلط استعمال کرنا ،اس میں فراڈ ہونا ،ایسی صورت میں تمام ذمہ داری کسٹمر پر ہی عائد ہو گی ۔

اگر کسٹمر یہ سمجھتا ہے کہMMBL اپنی ذمہ داریوں سے براہ راست یا بالواسطہ دستبرداری کا اظہار کر رہا ہے ،یا منافع میں کمی عمل میں آ رہی ہے تو ایسی صورت میں کسٹمر کی جانب سے کی گئی شکایات کا اہمیت دی جائے گی ۔

کسٹمر کے اکاؤنٹ تک کسی بھی شخص کی رسائی ،اور کسی بھی وجہ ،غفلت یا دخل اندازی سے پہنچنے والے نقصان کی ذمہ داری کسٹمر کی ہو گی اور وہ اس بات کی یقین دہانی کرائے گا کہ ایسی صورت میں پہنچنے والے نقصان کی صورت میں وہ براہ راست بینک کو معاوضہ یا ہر جانہ ادا کرنے کا ذمہ دار ہے ۔

درج بالا صورتحال میں کسٹمر MMBLاور اس سے وابستہ افراد کو اتنی رقم ادا کرے گا جس کا تعین مزکورہ بالا نقصان یا اخراجات کے مقابلہ میں اس کا معاوضہ ادا کرنے کیلئے کافی ہو ۔چاہے اس کی نو عیت مستقل نہ ہو ۔

کسٹمر اس بات کا اقرار کرے گا اور اس پر رضامندی ظاہر کرے گا کہ سروسز  کے حصول کے لئے MMBLکے ذریعے فراہم کئے جانے والے کسی بھی سافٹ وئیر کے ساتھ کسٹمر کے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی دیگر متعلقہ الیکٹرنک سروسز کے سافٹ وئیر جو اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لئے درکار ہیں وہ  MMBLاور اس وابستہ دیگر افراد کی ملکیت ہیں ،اور انہیں اس کی ملکیت کے مکمل حقوق حاصل ہیں ۔بنیادی اکاؤنٹ اور سروسز میں شامل سافٹ وئیر میں کسی بھی قسم کی ترمیم ،ترجمہ ،ڈی کمپائل ،یا ریورس انجینئرنگ کرنے کی ہر گز کوئی کوشش نہیں کی جائے گی،اور سافٹ وئیر کی بنیاد پر کوئی اور پرودکٹ تیار نہیں کی جائے گی ۔

عہد نامہ

میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ بینک کی پالیسی کے مطابق اپنے اکاؤنٹ اور سروسز کیلئے ٹیلی فون ،فیکس دوسرے الیکٹرونک ذرائع سے زبانی ہدایات کی سہولت استعمال کر سکتا ہوں میں اس بات سے بھی غیر مشروط طور پر اتفاق کرتا ہوں کہ اس طرح کی کسی بھی ہدایات کی صداقت اور اکاؤنٹ اور سروسز کیلئے بینک کے عمل درآمد سے مکمل اتفاق کروں گا ۔میں اس بات کی بھی غیر مشروط توثیق کرتا ہوں کہ کسی تیسرے فریق کو اپنے اکاؤنٹ اور سروسز تک رسائی نہیں دوں گا اور نہ ہی کسی فراڈ یا غیر قانونی عمل کی صورت میں بینک پر کوئی کلیم کروں گا ۔میں اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہوں میرے ذریعے آپ کو دی گئی ہدایات ،یا کوئی بھی تنازعہ یا کسی بھی نوعیت کی کارروائی یا فراڈ عدالتی کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہے اور میں اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہوں کہ میرے ذریعے سے ہر قسم کی ذمہ داریوں ،نقصانات ،غلط فعل ،کارروائی ،کلیم اخراجات ،واجبات کی ذمہ داری بینک پر نہیں ہو گی ،بینک کو یہ اکتیار حاصل ہے کہ وہ میری طرف سے موصول کی گئی کسی بھی ہدایت کو نظر انداز یا معطل کر سکتا ہے اور اکاؤنٹ اور سروسز کے نتیجے میں بینک کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اپنے اخراجات ،چارجز یا واجبات ،دیگر رقوم کے ساتھ میرے اکاؤنٹ سے براہ راست منہا کر سکتے ہیں

علاوہ ازیں میں اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہوں کہ اس طرح کی ہدایات اور سروسز کی فراہمی کی تعمیل بینک کی داخلی پالیسیوں کے تحت ہو گی جو اسٹیٹ بینک لمیٹڈ کے سرکلر کے مطابق وقتاً فوقتاً تبدیلی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

میں اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہوں کہ اکاؤنٹ اور سروسز کی فراہمی کیلئے قابل اطلاق شرائط و ضوابط کی مکمل پابندی کروں گا ۔میں تصدیق کرتا ہوں کہ اپنے موبائل کی ذاتی شناخت نمبر یعنی MPINکو خفیہ رکھوں گا ،اور اگر اس کا کوئی بھی غلط استعمال ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری مجھ پر عائد ہو گی اور ایسی صورت میں میں بینک کو معاوضہ یا ہر جانہ ادا کرنے کا پابند ہوں گا ۔میں اس بات کی بھی یقین دہانی کراتا ہوں کہ فارم میں موجود میرے تمام کوائف بالکل درست ہیں اور کوئی ایسی معلومات خفیہ نہیں رکھی گئی جو آنے والے وقت میں میرے اور MMBLکے درمیان اکاؤنٹ کی سہولیات اور سروسز میں توسیع کے فیصلے کو متاثر کرنے کا سبب بنے ۔

میں اس بات پر بھی رضامندی کا اظہار کرتا ہوں کہ مجھے الیکٹرونک اسٹیٹمنٹ اور الرٹس کے ذریعے باخبر رکھا جائے جو بذریعہ ویب سائٹ ،ای میل ،ٹیکسٹ میسیج ،وائس میل ،IVRاور دوسرے الیکٹرونک ذرائع سے بھیجے جائیں گے ،میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں اپنے پتہ پر بذریعہ ڈاک دستاویزات ،اسٹیٹمنٹ یا نوٹسیسز حاصل کرنے کی کوئی درخواست نہیں کروں گا ۔

اس عہد نامہ کا مقصد اور اس میں استعمال ہونے والے لفظ”اکاؤنٹ “اور  “سروسز”کا مطلب وہ بینکنگ سروسز اور پرودکٹس ہیں جو MMBLموبائل فون کے ذریعے وقتاً فوقتاًپیش کرتا رہتا ہے ۔یہ عہد نامہ ہمارے درمیان ہونے والے معاہدے کا اہم جزو تصور کیا جائے گا جس میں وقتاً فوقتاً ترامیم کی جاسکتی ہیں ۔

میں سمجھتا ہوں کہ میں نے معلومات فراہم کی ہیں وہ مکمل طور پر ان شرائط و ضوابط پر پورا اترتی ہیں جو MMBLاور اکاؤنٹ ہولڈر کے بہترین تعلقات کیلئے ضروری ہیںاور اس بات کا تعین کرتی ہیں کہ MMBLمیری فراہم کردہ اس معلومات کو کسی طرح استعمال اور اشتراک کرتا ہے ۔

میں تسلیم کرتا ہوں کہ اکاؤنٹ ہولڈر اور کسی بھی نشان دہی کردہ اکاؤ نٹ کی معلومات ملک کے ٹیکس حکام کو فراہم کی جا سکتی ہیں ۔اگر اکاؤنٹ ہولڈر کسی دوسرے ملک کا ٹیکس دہندہ ہے اور اس ملک کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ موجود ہے تو یہ معلومات اس ملک کے ٹیک حکام کو بھی فراہم کی جا سکتی ہیں ۔

میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ مجھے MMBLکی طرف سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہے جو Reputable Person کے طور  پر میری درجہ بندی کا تعین کرے ۔